News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

وہ وقت جب ڈاکٹرعبد القدیر خان نے ایٹمی پلانٹ نصب کرکے ساری دنیا کو حیرت زدہ کردیا ٗ محسن پاکستان نے یہ کارنامہ کتنی قلیل مدت میں انجام دیا؟بڑا انکشاف

 لاہور( این این آئی)ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 31 مئی 1976 کو اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر کام شروع کیا اور 1984 میں اٹامک ڈیوائس بنانے میں کامیاب ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ضیا الحق نے ریسرچ سینٹر کا نام تبدیل کرکے ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ سینٹر کردیا تھا۔محسن پاکستان نے 8 سال کی قلیل مدت میں ایٹمی پلانٹ نصب کرکے ساری دنیا کو حیرت زدہ کردیا تھا اور دنیا کی حیرت میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب 1998 میں وزیراعظم نواز شریف کی اجازت سے بلوچستان کے شہر چاغی میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے۔پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھنے والے اے کیو خان ریسرچ سینٹر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زیر نگرانی غوری میزائل سمیت کئی چھوٹے بڑے جنگی آلات سے پاک فوج کو لیس کیا ۔

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو وقت بوقت 13 طلائی تمغے ملے۔انہوں نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین تحریر کیے، جبکہ 1993 میں کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹر خان کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی سند دی تھی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سیچٹ کے نام سے ایک این جی او بھی بنائی جو تعلیمی اور دیگر فلاحی کاموں میں سرگرم ہے جبکہ 2012 میں آپ نے تحریک تحفظ پاکستان کے نام سے ایک سیاسی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ کروائی ۔تحریک تحفظ پاکستان کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں تھا اور اس پارٹی نے 2013 کے میزائل کے انتخابی نشان پر عام انتخابات میں حصہ بھی لیا تاہم ستمبر 2013 میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے اس جماعت کو ختم کردیا۔انہوںنے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کا منصوبہ بھی شروع کیا ۔

No comments: