ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش
ایبٹ آباد(این این آئی)صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت 7 بچوں کو جنم دیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 34 سالہ خاتون کا تعلق ضلع بٹ گرام سے ہے،
خاتون کے ہاں پیدا ہونے والوں بچوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام بچے نارمل ہیں تاہم قبل از وقت پیدائش کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون پہلے بھی 2 بیٹیوں کی ماں ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں۔
6 of the septuplets (7 babies) born to a proud mother and father in Abbottabad, courtesy of #KPSehatCardPlus.
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) October 16, 2021
Wishing you all a wonderful life! pic.twitter.com/NLzzaSQCEy
Labels:
Urdu News
No comments: