News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

تحریک کی ریلی بروقت کیوں نہ روکی گئی ؟ پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ

 تحریک کی ریلی بروقت کیوں نہ روکی گئی ؟ پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک کی ریلی روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنے پر پنجاب میں پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے 3 اضلاع کے پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے پیش نظر تینوں اضلاع میں سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آرپی او شیخوپورہ اور آر پی او گوجرانوالہ کو ہٹانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت متعدد ایس پیز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور تحریک کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ تحریک کے 2 ہزار سے زائد کارکنان کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

No comments: