روزہ رکھنے کی دعا | Roza Rakhne Ki Dua
روزہ رکھنے کی دعا | Roza Rakhne Ki Dua
اس بات کو آپ لوگ ذہن نشین کرلیے کہ روزہ رکھنے کی دعا حدیث مبارک میں موجو د نہیں ہے۔اصل میں بات یہ ہے کہ نیت فرض ہےجو کہ دل کے ارادے کا نام ہے ۔ نیت کا مفہوم یہ ہے کہ کسی چیز کا پکا ارادہ کیا جائے۔ شریعت کی اصطلاح میں نیت کا مفہوم یہ ہے کہ کسی کام کو کرتے وقت اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمابرادی اور قرب الہی کا پکاارادہ کیا جائے۔
نماز ، زکوۃ ، روزہ اور حج وغیرہ جیسی اللہ تعالیٰ کی عبادات میں قرب الہی کی نیت کرنا فرض ہے۔لیکن الفاظ کی ادائیگی فرض نہیں ہے۔لیکن انسان کا ذہن منتشر ہوجاتاہے۔ اس لیے زبان سے کہہ لینا ضروری ہے۔جس کی وجہ سے دل کا ارادہ اور قصد پختہ ہو جاتاہے۔دوسری بات یہ ہےکہ زبان سے اگر انسان کوئی بات کرتاہے اس نیک بات کے الفاظ اداکرنے سے اللہ تعالیٰ نیکی عطا کرتاہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کے رضا کے لیے ہر کام نیکی کا ذریعے ہے۔لیکن شرط یہ ہےکہ وہ کام شریعت کے خلاف نہ ہو۔تو اللہ تعالیٰ اس نیک کام کو اپنی بارگاہ میں قبول کرلیتاہے۔جب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کا کام قبول ہوجاتاہےتو اس پر اللہ تعالیٰ بندہ کو اجرو ثواب اور فواہدوبرکات عطا کرتاہے۔اس لیے روزہ رکھتے وقت اس مروجہ دعا کے الفاظ کو بطور نیت ادا کرنا بدعت حسنہ ہے جس کے معنی ہیں کہ اچھی بدعت جس پر انسان کو ثواب ملتاہے۔
Labels:
Fazail e amaal
No comments: