Islamic Waqiat In Urdu | Mano Salwa Kya Hai
Islamic Waqiat In Urdu | Mano Salwa Kya Hai
ڈھابہ دال
من وسلوى
جب حضرت موسیٰ علیہ السلام میدان تیہ میں بنی اسرائیل کے چھ لاکھ افراد کے ساتھ مقیم تھے۔تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے کھانے کا انتظام کیا۔ اللہ تعالیٰ نے آسمان ان کے لیے دوکھانے اتاردیں۔ایک کا نام : من اور دوسرے کا نام سلوی تھا۔ من بالکل سفید شہد کی طرح ایک حلوہ تھا۔ یا سفید رنگ کی شہد تھی جو ہر روز اللہ تعالیٰ آسمان سے بنی اسرائیل کے لیے بارش کی طرح نازل کرتاتھا۔اور سلوی یہ تھا کہ وہ پکی ہوئی بٹیریں تھیں جو آسمان سے دکھنی ہواکے ساتھ زمین پرنازل ہوا کرتی تھیں۔
Islamic Waqiat In Urdu | Mano Salwa Kya Hai
اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر اپنی نعمتوں کاشمار کراتے ہوئے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ
ترجمه کنز الایمان:۔ اور تم پرمن اور سلولی اُتارا۔
اس من وسلوٹی کے بارے میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا یہ حکم تھا کہ روزانہ تم لوگ اس کو کھا لیا کرو اور کل کے لئے ہرگز ہرگز اس کا ذخیرہ مت کرنا ۔ مگر بعض ضعیف الاعتقاد لوگوں کو یہ ڈر لگنے لگا اگر کسی دن من و سلوئی نہ اترا تو ہم لوگ اس بے آب و گیاہ چٹیل میدان میں بھوکے مرجائیں گے۔
Islamic Waqiat In Urdu | Mano Salwa Kya Hai
Labels:
ISlamic Waqiat
No comments: