News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

Khana Khane Ka Sunnat Tarika In Urdu

Khana Khane Ka Sunnat Tarika In Urdu


خوراک نبوی صلی اللہ علیہ وسلم 
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  سے تم نے تمام زندگی انتہائی پاکیزہ اور ضرورت کے مطابق خوراک استعمال فرمائی۔ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم   بعض مرتبہ نفلی روزے بھی رکھتے تھے اس لئے خوراک کم استعمال کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم   نے زندگی بھر کبھی پیٹ بھر کر کھانا تناول نہیں فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کی روزمرہ کی خوراک میں گندم اور جو کے آٹے کی روٹی شامل تھی جو کہ انسانی زندگی کی بقاء کا اہم جزو ہے۔ روٹی کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کو جو بھی سالن میسر آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم   نے اسلام نے اسے استعمال فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم   نے اپنی حیات طیبہ میں جن جانوروں کا گوشت بطور سالن استعمال کیا ان میں بکرا، دنبہ، گائے، اونٹ ، مرغ اور جباری کا گوشت قابل ذکر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے مچھلی بھی کھائی ہے اور سالنوں میں شوربے والے سالن کو زیادہ پسند فرمایا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے پھلوں میں کھجور، تربوز، خربوزہ، انار، یہی، انجیر، انگور اور لکڑی استعمال فرمائی ہے۔

Khana Khane Ka Sunnat Tarika In Urdu

 مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں چونکہ کھجوریں بکثرت دستیاب ہوتی ہیں چنانچہ مختلف اقسام کی کھجوروں کو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم   نے شب و روز تناول فرمایا ہے۔ سبزیوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کدو، چقندر اور میتھی کو پسند کیا ہے جبکہ گھی ، پنیر اور دودھ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو پسند تھے لہٰذا ان کا استعمال بھی قابل ذکر ہے۔ دودھ کی لسی ، شہد ملا پانی اور ستو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کو مرغوب تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  موسم گرما میں ان اشیاء کو استعمال کرتے جو عموماًٹھنڈی اور میٹھی ہوتی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کا پسندیدہ کھانا ثرید تھا اور سرکہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم   نے استعمال کیا ہے۔ روغنیات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے زیتون کا تیل استعمال کیا ہے اور اس کے علاوہ جو بھی حلال چیزیں ہیں ان میں سے جو بھی آپ سے تم کو میر آئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے اسے استعمال کیا اور اس کے استعمال کی ترغیب دی۔
Khana Khane Ka Sunnat Tarika In Urdu
000000

No comments: