Darood e Lakhi pdf Full Benefits, Fazilat, with Urdu Translation Read Online
درود لکھی مسلمان بادشاہ سلطان محمود غزنوی کی طرف منسوب ہےکہا جاتا ہے کہ وہ روزانہ صدق دل سے بطور وظیفہ حضور ﷺ کی ذات گرامی پر ایک لاکھ مرتبہ درود پڑھا کرتے تھے لامحالہ ایک لاکھ مرتبہ درود پڑھنے میں رات دن کا بیشتر حصہ صرف ہوجاتا اس وجہ سے امور سلطنت کو سرانجام دینے کےلیے فرصت کا وقت بہت کم ملتا۔ اس طرح ان کی وسیع وعریض سلطنت میں بعض اوقات انتظام درست نہ رہتا ۔ ایک رات عالم خواب میں سلطان کو حضور ﷺ کی زیارت ہوئی اور آپ ﷺ نے خواب ہی میں محمود غزنوی کو یہ درود سکھایا اور فرمایا کہ نماز فجر کے بعد اسے ایک بار پڑھ لیا کرو توایک لاکھ مرتبہ درود پڑھنے کا ثواب ملے گا۔ یعنی اس درود پاک کو جتنی بار پڑھاجائے اتنی لاکھ بار ثواب ملے گا۔ محمود غزنوی نے اس درود شریف یعنی نعمت عظمیٰ کو عام کیا اور دوسرے مسلمانوں کو اس کے پڑھنے کی تلقین فرمائی ۔ یہ درود مغفرت اورگناہوں کی معافی کےلیے اکسیر ہے اگر کوئی شخص یہ چاہئے کہ اس کے مرحوم شدہ آباؤاجداد کی مغفرت ہوجائے اور عالم برزخ میں انہیں راحت ہوجائے تو اسے چاہئے کہ یہ درود پاک 11 مرتبہ روزانہ 40 دن تک پڑھے اس کے بعد ان کی بخشش کی دعا کرے۔ اللہ انہیں معاف کرکے ان کی قبر کو مثل جنت بنادے گا۔ اس کے علاوہ یہ درود دینی ونیوی حاجات کے پورا ہونے کے لیے بھی بہت مؤثر ہے اس لیے اسے روزانہ ایک مرتبہ پڑھنے سے فلاح دارین حاصل ہوتی ہے۔ تہجد کی نماز کے بعد 11 مرتبہ اس درود پاک کا ورد اضافہ رزق کا باعث بنتاہے۔ اس درود کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ جس گھر میں یہ پڑھا جائے وہاں برکت پیدا ہوجاتی ہے لہٰذا اگر کسی گھر میں بے سلوکی اور جھگڑا رہتا ہو تو اسے پڑھنے سے گھر میں امن اور آپس میں ہمدردی پیدا ہوجائےگی۔
Labels:
Quran
No comments: