Darood Taj full pdf Read Online Benefits with Urdu Translation
درود تاج بے پناہ فیوض وبرکات کا منبع ہے اور یہ عاشقاں رسول اکرم ﷺ کا محبوب وظیفہ ہے۔ بے شمار صوفیااور اولیاء نے یہ درود خود پڑھا ہے۔ اگر کوئی شخص صاحب کشف بننا چاہے تو اسے چاہئے کہ اس درود پاک کوروزانہ سومرتبہ پڑھے اورتین سال تک یہی معمول جاری رکھے۔ انشاءاللہ اس عرصہ میں صاحب کشف بن جائے گا۔ جو شخص اس درود پاک کو روزانہ کم از کم 11 مرتبہ پڑھتا ہو اس کا دل گناہوں سے پاکیزہ ہو جاتا ہے اورنیک راستے پرگامزن ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شخص رسول اکرم ﷺ کی زیارت کا خواہش مند ہو تو وہ اسے شرف زیارت سے مشرف ہوگا۔ دفع سحریا آسیب اور جن شیاطین کے تنگ کرنے کی صورت میں اس درود پاک کو گیارہ مرتبہ پڑھیں انشاءاللہ آسیب یاجن وغیرہ ہوا تو دفع ہوجائےگا۔ اضافہ رزق کےلیے بعد نماز فجر 7 مرتبہ روزانہ وظیفہ کے طور پر پڑھنا روزی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ دشمنوں ظالموں حاسدوں اور حاکموں کی زیادیتوں سے بچنے کےلیے اسے روزانہ ایک بار پڑھنا ہی کافی ہے کسی نیک مقصد یا حابت کے لیے نصف شب کے بعد چالیس مرتبہ صدق دل سے پڑھنا بہت اکسیر ہے۔ شفائے امراض کےلیے پانی پر گیارہ مرتبہ پڑھ کردم کرناشفا یابی کا موجب ہوگا۔ اگر کوئی حب یا تسخیر خلق کےلیے اس کا عامل بننا چاہے تو اسے چاہئے کہ چالیس رات خلوت میں بیٹھ کر اسے روزانہ 111 مرتبہ پڑھے انشاءاللہ چلہ مکمل ہونے پر جس کی طرف توجہ کرے گا وہی قائل ہو کر اسیر ہوجائےگا۔
بانجھ عورت کے واسطے اکیس خرموں پر سات دفعہ پڑھ کر دم کرے اور ہر روز ایک خرما اس کو کھلائے۔ پھر بعد غسل طہارت خاوند اس سے ہم بستر ہو خداکے فضل سے فرزند صالح پیدا ہوگا اگر عورت حاملہ کو کسی بھی قسم کا خلل واقع نہ ہو گا اور حمل محفوظ رہےگا۔
بانجھ عورت کے واسطے اکیس خرموں پر سات دفعہ پڑھ کر دم کرے اور ہر روز ایک خرما اس کو کھلائے۔ پھر بعد غسل طہارت خاوند اس سے ہم بستر ہو خداکے فضل سے فرزند صالح پیدا ہوگا اگر عورت حاملہ کو کسی بھی قسم کا خلل واقع نہ ہو گا اور حمل محفوظ رہےگا۔
No comments: