Darood Tanjeena Full pdf Read Online Wazifa and Benefits
درود تنجینا سے مراد وہ درود شریف ہے جسے پڑھنے سے ہر مشکل اور مہم سے نجات ملتی ہے۔ علامہ فاکہانی نے قمر منیر میں ایک بزرگ شیخ موسیٰ کا واقعہ بیان کیا ہے کہ انہوں نے بتایا کہ ہم ایک قافلے کےساتھ ایک بحری جہاز میں سفر کررہے تھے کہ جہاز طوفان کی زد میں آگیا یہ طوفان قہر خداوندی بن کر جہاز کو ہلانے لگا۔ ہم لوگ یقین کر بیٹھے کہ چند لمحوں کےبعد جہاز ڈوب جائے گا اورہم لقمہ اجل بن جائیں گے کیونکہ ملاحوں نے بھی یہ سمجھ لیا تھا کہ اتنے تندوتیز طوفان سےکوئی قسمت والا جہاز ہی بچ سکتاہے۔
شیخ فرماتے ہیں کہ اس عالم افراتفری میں مجھ پرنیند کا غلبہ ہوگیا چند لمحے غنودگی طاری ہوئی میں نے دیکھا کہ ماہ بطحا حضرت محمد ﷺ تشریف لائے اور مجھے حکم دیا کہ تم اور تمہارے ساتھی یہ درود ہزار بار پڑھو، میں بیدار ہوا اپنے دوستوں کو جمع کیا، وضو کیا اور درود پاک پڑھنا شروع کردیا۔ ابھی ہم لوگوں نےمل کر تین سو بار درودشریف پڑھاتھا کہ طوفان کم ہوناشروع ہوگیاتھوڑی دیر بعد طوفان ختم ہوگیا اور بہت کم وقت میں آسمان بکل صاف اور شفاف ہوگیا۔ سمندر کی سطح پر امن ہوگئی۔ اس درود پاک کی برکت سے تمام جہاز والوں کو نجات مل گئی۔

Labels:
Quran
No comments: