Thai Style Fish Recipe In Urdu

تھائی اسٹائل مچھلی
اجزاء:
مچھلی ----- آدھا کلو
نمک ---- حسب ذائقہ
لہسن کے جوے ----- چار عدد
پیاز ---- ایک عدد درمیانی
فش ساس ----- تین کھانے کے چمچ
بند گوبھی ----- دو سو گرام
ثابت لال مرچ ------ تین سے چار عدد
کوکونٹ کریم ----- ایک پیالی
انڈے ----- دو عدد
چینی ----- ایک چائے کا چمچ
پودینہ ------ دو کھانے کے چمچ
آئل ------ دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
کوکونٹ کریم بنانے کے لیے
تین چوتھائی پیالی میں پسے ہوئے ناریل کو بلینڈر میں ڈال کر اس میں ڈھائی پیالی ابلتا ہوا پانی ڈال دیں اور اسے پانچ منٹ تک ڈھک کر رکھ دیں٬ پھر بلینڈر کو ایک منٹ کے لیے چلا لیں- دوبارہ دس سے بارہ منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں پھر ایک منٹ کے لیے بلینڈر چلا لیں- پیالے پر ململ کا کپڑا رکھ کر اچھی طرح اس مکسچر کو دبا کر چھان لیں پھر پیالے میں جمع ہونے والی پانی کو ڈھک کر رات بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں- صبح اس پانی پر جمع ہونے والی کریم نکالیں- بند گوبھی کے کچھ پتے علیحدہ کرلیں اور باقی کو باریک کاٹ لیں٬ نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں پتوں کو چار سے پانچ منٹ ابال کر نرم کر لیں پھر ٹھنڈے پیالے میں ڈال دیں- بغیر کانٹے کی مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں٬ انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر رکھ لیں- پیاز٬ لہسن اور لال مرچوں کو کوٹ کر رکھ لیں٬ فرائنگ پین میں آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں کٹا ہوا مصالحہ ڈال کر فرائی کریں- دو سے تین منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں مچھلی کے قتلے ڈالیں اور لکڑی کے چمچ سے کچلتے ہوئے فرائی کریں- جب مچھلی کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں چینی اور فش ساس (بازار میں آسانی سے دستیاب ہے) ڈال کر ملائیں٬ ایک سے دو منٹ کے بعد اس میں انڈے ڈال کر تیزی سے چمچ چلائیں تاکہ انڈوں کی پٹکیاں نہ بنیں- آخری میں باریک کٹی ہوئی بند گوبھی اور کوکونٹ کریم ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چولہے سے اتار لیں- تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اس میں باریک کٹا ہوا پودینہ ملا لیں-

No comments: