وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی الرٹ کردیا گیا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور دیگر متعلقہ سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اس ضمن میں ہوٹل میریٹ سے پاک سیکریٹریٹ تک جانے والی سڑک کا ایک حصہ بھی بند کردیا گیا ۔آزادی مارچ میں شرکت کے لیے ملک کے دیگر صوبوں شہروں اور قصبوں سے بھی قافلے مرکزی قافلے کے ساتھ مل کر طے شدہ پروگرام کے مطابق 31 اکتوبر کو سہ پہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا
ہے کہ کوئی بھی سماج دشمن عنصر ہونے والی بھیڑ بھاڑ سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔پولیس سمیت سیکورٹی کے حوالے سے دیگر تمام متعلقہ ادارے اس وقت چوکنا ہیں اور وہ جگہ جگہ اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔آزادی مارچ کے حوالے سے رہبر کمیٹی اور اسلام آباد کی ضلعی کمیٹی کے درمیان ایک باقاعدہ معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے تحت شرکائے مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے،معاہدے کی پاسداری کی یقین دہانی دونوں اطراف سے کرائی گئی ہے۔
Labels:
Urdu News
No comments: