New Year Dua in Islam Arabic Urdu Text pdf
حضرت ابوعقیل رہرہ بن معبد رضی اللہ عنہ اپنے دادا عبداللہ ہشام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حضوراکرم ﷺ کے اصحاب یہ دعاسکھاتے تھے۔جب کوئی نیا سال یا مہینہ آتا:
اَللّٰھُمَّ اَدْخِلْہُ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَرِضْوَانِ مِنَ الرَّحَمٰنِ وَجَوَازٍ مِنَ الشَّیْطَانِ۔
ترجمہ یا اللہ اس (نئے سال یا مہینے ) کو ہم پر امن اور ایمان کےساتھ، سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور رحمٰن کی خوشنودی کے ساتھ اور شیطان سے حفاظت کے ساتھ داخل فرما۔ طبرانی شریف
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ جس شخص نے میری سنت کو زندہ کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھے سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔
No comments: