News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

کیا ہو گیا ؟چیئر مین پی سی بی ہوں ،ذرا سنبھل کر بات کریں باسط علی نے میٹنگ کے دوران ایسا کیا کہا کہ رمیز راجہ بھڑک اٹھے

 اسلام آباد/لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میٹنگ کے دوران ریمبو کہنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے باسط علی کو ڈانٹ پلادی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی صوبائی کوچز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق باسط علی نے میٹنگ کے دوران رمیز راجہ کو ریمبو کہہ کر مخاطب کیا تو چیئرمین پی سی بی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈانٹ پلا دی۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے باسط علی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہاکیا ہو گیا مسٹر باسط، میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، زرا سنبھل کر بات کریں۔باسط علی پر رمیز راجہ کا غصہ دیکھ کر دیگر ٹیموں کے کوچز سنجیدہ ہوئے اور انہوں نے موضوع سے متعلق ہی گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کی کوچنگ پر بھی چیئرمین پی سی بی نے برہمی کا اظہار کیا اور کوچز کو پیغام دیا کہ وہ دوستیاں نہ نبھائیں بلکہ کوچنگ کا حق ادا کریں۔

No comments: