News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

ٹانگوں سے محروم نوجوان نے ہاتھوں کے بل پر تیزترین دوڑ کا ریکارڈ قائم کردیا

 اوہایو(این این آئی)ٹانگوں سے محروم امریکی زیون کلارک نے 20 میٹر کا فاصلہ اپنے ہاتھوں کے بل پر صرف 4.78 سیکنڈ میں طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔رواںسال 15 فروری کے روز میسیلون، اوہایو میں قائم کیے گئے ریکارڈ کو اب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرلیا ہے اور اسے اپنی آئندہ سالانہ کتاب ''گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈ 2022'' کتاب کا حصہ بنا لیا ہے ۔24 سالہ زیون کلارک پیدائشی طور پر ٹانگوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں جنم دینے والی خاتون نے بھی پالنے سے انکار کردیا تھا اور ہسپتال میں چھوڑ دیا تھا۔وہ 16 سال کی عمر تک ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے گھر میں لے پالک بچے کے طور پر پلتے رہے اور ہر طرح کی دشواری، حقارت اور پریشانی کا سامنا بھی کرتے رہے۔

2013 میں کمبرلی ہاکنز نامی ایک خاتون نے زیون کو ہمیشہ کیلیے اپنا بیٹا بنا کر ساتھ رکھ لیا۔زیون کے مطابق ٹانگوں سے محرومی ان کیلئے زندگی کا سب سے بڑا چیلنج تھی جسے پورا کرنے کیلئے انہوں نے ہر وہ کام کیا جو ٹانگوں والا ایک نارمل انسان کرسکتا ہے۔انہوں نے اداکاری کی، باڈی بلڈنگ کی، ریسلنگ میں مہارت حاصل کی اور دنیا کو دکھا دیا کہ ان میں وہ سب کچھ کرنے کی قابلیت ہے جو ایک نارمل انسان کرسکتا ہے۔دوسروں کو حوصلہ دینے کیلئے انہوں نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ کے علاوہ ذاتی ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی ہے۔ زیون کی زندگی پر نیٹ فلکس نے ایک مختصر ڈاکیومینٹری بھی بنائی ہے۔وہ ایک امریکی مصنف کے تعاون سے اپنے بارے میں ایک کتاب ''زیون: ان میچڈ'' بھی لکھ چکے ہیں۔اپنی صلاحیتوں کو ایک نئے انداز سے منوانے کیلئے پچھلے سال کووڈ 19 وبا کے دوران زیون نے ہاتھوں کی مدد سے دوڑنے کی مشق بہتر کرنا شروع کردی؛ اور بالآخر ایک سال بعد وہ ہاتھوں کے ذریعے تیز ترین دوڑ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

No comments: