News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

ڈی جی ایف آئی اے کوکیوں تبدیل کیا گیا؟ احسن اقبال نے وجہ بتا دی

ڈی جی ایف آئی اے کوکیوں تبدیل کیا گیا؟ احسن اقبال نے وجہ بتا دی

texas auto insurance, cheap car insurance quotes, international health insurance, auto insurance florida, term life, state auto insurance, progressive insurance, american auto insurance, renters insurance, american car insurance companies, car insurance california, auto insurance usa, burial insurance, auto insurance companies in usa, insurance companies in texas, insurance companies in usa, business insurance

 ڈی جی ایف آئی اے کوکیوں تبدیل کیا گیا؟ احسن اقبال نے وجہ بتا دی اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے شوگر سکینڈل میں ملوث من پسند پیاروں کو کلین چٹ دینے کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو تبدیل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو فائدہ دینے کے لئے قانون پاس کیا گیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت کی جانب سےبھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پورے ملک کو معاشی طور پر کنگال کردیا ہے،حکومت کی ساری توجہ انتقامی کارروائیوں پر ہے،ان کے پاس نہ کوئی ایجنڈہ ہے اور نہ ہی کوئی ترقیاتی پلان ہے۔ان کا صرف ایک ہی منشور ہے ” اسے نہیں چھوڑوں گا، اس کو جیل بھیجوں گا“۔یہ بیمار ذہن کے ساتھ پاکستان کو بھی بیمار کررہے ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کونسا احتساب ہے جس کے تحت زلفی بخاری کو ملک سے ایکسپورٹ کیا گیا ہے،حکومت نیب او ر کرپشن کے ملزمان کو ایکسپورٹ کررہی ہے۔

No comments: