News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

Matar Palak Soup Recipe In Urdu


 مٹر پالک سوپ
اجزاء:
مٹر آدھ کلو
پالک ایک پاؤ
مکھن دو چمچ
پیاز درمیانہ ایک عدد
لہسن ایک جوا
پانی چار پیالی
چکن کیوبز تین عدد
چینی چوتھائی چمچ
ترکیب:
پتیلی میں مکھن ڈال کر پگھلا لیں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ، کٹا ہوا لہسن، مٹر اور پالک ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں، تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ سے ہلاتے رہیں۔ جب پیاز نرم ہو جائے تو اس میں چکن کیوبز، پانی اور مٹر شامل کر دیں اور آنچ ذرا تیز کر کے جوش آنے دیں۔ جب جوش آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں اور پتیلی کو ڈھانپ کر دس منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد چولہے سے پتیلی ہٹا لیں اور گرائنڈر میں تھوڑا تھوڑا کر کے اس کو پیس لیں، سب چیز یں یکجان ہونی چاہئیں۔ اب یہ سوپ تیار ہے۔ اگر چاہیں تو اوپر سے تھوڑی سی پنیر یا کریم بھی سوپ میں ڈالی جا سکتی ہے۔ یہ صرف خوبصورتی کے لئے ہے، اس لئے پیالوں میں نکالتے وقت ان کو شامل کر یں۔

No comments: