Gosht Aur Sabziyon Ka Soup Recipe In Urdu
گوشت اور سبزیوں کا سوپ
اجزاء:
گائے کا گوشت ایک پونڈ
پیاز تین بڑی گھٹیاں
گاجر پانچ عدد(بڑے سائزکی)
آلو ایک پاؤ
سونف ایک چائے کاچمچہ
نمک اور پودینہ حسب ضرورت
ڈریسنگ کے لئے مندرجہ ذیل اشیادر کار ہوگی
میدہ دواونس
ڈبل روٹی کا چورا دواونس
چربی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دواونس
دھنیا(پساہوا) ایک چائے کا چمچہ
انڈہ ایک عدد
نمک مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے چربی کے ٹکڑے پگھلا کر اس میں ڈبل روٹی کا چورا ، میدہ ، دھنیا، پسا ہو انمک مرچ ڈال کر ملا لیں ۔ انڈا کو پھینٹ کر اس میں شامل کر دیں ۔اس تما م آمیزے کو اچھی طرح ملاکر ایک منٹ چولہے پر پکائیں پھر اتار کر اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ٹھنڈا ہونے پر اس تمام آمیزے کو گوند لیں گوشت کو صاف کر کے کسی برتن میں سادہ پانی ڈال کر چڑھا دیں۔ یہاں تک کہ پانی میں ایک ابال آجائے ۔اب سبزیوں کو چھیل کر ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے گوشت میں شامل کر دیں ۔ اور پانچ منٹ تک پکائیں ۔ چربی کے جو ٹکڑے کاٹے تھے اب وہ اس میں شامل کر دیں،سونف بھی ڈال دیں تاکہ خوشبو آجائے اور ڈھکن سے ڈھک کر دس منٹ تک اسے دھیمی آنچ پر پکائیں بعد میں اس میں اوپر سے تھوڑا سا نمک اور مرچ ڈال دیں ، لذیذ سوپ تیار ہے۔

No comments: