News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

Daalo Or Gosht Se Tayar Karda Soup Recipe In Urdu


 دالوں اور گوشت سے تیارکر دہ سوپ
اجزاء:
خشک دالیں (دوتین قسم کی) دواونس
خشک گوشت کے ٹکڑے دوعدد
لہسن کی پوتھی ایک عدد چھوٹی
پیاز ایک عدد بڑی
ٹماٹر تین عدد
گاجر ایک عددبڑی
اجوائن ایک چائے کا چمچہ(کٹی ہوئی)
پنیر دواونس
نمک مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
دالوں کو پانی میں ایک رات تک بھگینے دیں صبح دالوں کو نتھار لیں ۔تازہ پانی ڈالیں اور کسی برتن میں چولہے پر چڑھا دیں ۔ایک گھنٹے تک ہلکی آنچ پر اسے پکنے دیں ۔ پانی اگر خشک ہو جائے تو اس میں اور پانی ڈال دیں ۔ خشک گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ایک پیالی پانی کے ساتھ کسی دوسرے برتن میں دھیمی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں لہسن چھیل کر پیس لیں ۔ پیاز کے باریک باریک ٹکڑے کر لیں ۔اب اس لہسن اور پیاز کو دالوں کے برتن میں شامل کر لیں۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچے سے ہلاتے رہیں ۔ تھوڑا سا نمک بھی شامل کر لیں ۔ گوشت جب گل جائے اسے تو اسے بھی دالوں میں شامل کر دیں چمچے سے مستقل ہلاتے رہیں ۔تاکہ لگنے نہ پائے ۔ ٹماٹر وں کے چار چار ٹکڑے کر لیں۔گاجر کو بھی چھیل کر ٹکڑے کر لیں اور انہیں بھی دال کے برتن میں ڈال دیں ۔تین منٹ تک پھر دھیمی آنچ پر پکنے دیں پھر اتار کر اس میں پنیر کے ٹکڑے اور نمک مرچ اوپر سے شامل کر دیں ۔ ۔یہ ڈش چھ افراد کے لئے کافی ہوگی۔

No comments: