بغدادی کے قتل سے سینہ ٹھنڈا ہوگیا،مقتول اردنی پائلٹ کے والد خوشی سے نہال
عمان(این این آئی)داعش کے ہاتھوں زندہ جلائے گئے اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کے والد نے دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی امریکی فوج کے خصوصی آپریشن میں ہلاکت کی پرخوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ البغدادی کی موت کی خبر نے آج میرا سینہ ٹھنڈا کردیا۔ یہ ایک ایسا شخص تھا جس نے دین کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کو پوری دنیا میں بدنام کیا۔ البغدادی کی ہلاکت کی خبر ہم سب کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج بغدادی
کی ہلاکت کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی۔ بغدادی ایک فسادی شخص تھا جس نے پوری عرب دنیا میں دہشت گردی کے وائرس پھیلائے۔ یہ وائرس مسلمانوں میں پھیلایا اور اس نے اسلام کی اصل تصویر اور اس کے تشخص کو داغ دار کیا۔مقتول اردنی ہواباز معاذ الکساسبہ کے والد نے کہا کہ اپنی زندگی میں البغدادی کی موت کی خبر سننا میری خواہش تھی۔ آج میری یہ دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔ میری خواہش تھی کہ میں البغدادی اور معاذ کے قاتل صدام الجمل سے مل سکوں۔
Labels:
Urdu News
No comments: