News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

نوازشریف نے باہر جانے کے تمام راستے خود بند کر دیے کیا پنجاب کو بھی بھٹو ملنے جا رہا ہے ؟سابق وزیراعظم کا ایسا اعلان جس نے حکومت کو پریشان کردیا


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں ، ان کی طبعیت بدستور ناساز ہے ان کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو کر 25ہزار تک پہنچ گئی ۔ ایسی صورتحال کی وجہ سے حکومتی صفوں میں بے چینی کی لہر دکھائی دیتی ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہو گیا تو پھر کیاہو گا ؟ ۔ سندھ میں بھٹو آج بھی زندہ ہے اور بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کو تقویت ملی ہے جہاں آج بھی بھٹو کی موت کے 40سال گزرنے اور بے نظیر شہید کے 12سال بعد بھی پیپلز پارٹی کا نعرہ ہی لگتا ہے ۔ اسی نعرے کی وجہ سے پیپلز پارٹی سندھ میں ہمیشہ بھاری اکثریت سے جیت کر آسانی سے حکومت بنانے میں کامیاب بھی ہو جاتی ہے ۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھا جائےتو سابق وزیراعظم کی ناساز طبیعت نے ملک میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ۔ ۔’’ خدانخواستہ اگر نواز شریف کو ایسے حالات میں کچھ ہو گیا تو پنجاب کو بھی ایک بھٹو مل جائے ‘‘۔یہی وجہ حکومتی صفوں میں بھی پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے ۔

No comments: