News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

سوات کے رہائشی نے اپنے اعضاء نواز شریف کوعطیہ کرنے کا اعلان کردیا


 لاہور(این این آئی)سوات کے رہائشی محسن کمال نے اپنے اعضاء نواز شریف کوعطیہ کرنے کا اعلان کردیا، حلف نامہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کو پیش کردیا۔سوات سے تعلق رکھنے والے محسن کمال نے بتایا کہ میں نواز شریف سے اپنے والد کی طرح پیار کرتا ہوں۔ جب سے نواز شریف علیل ہیں میں لاہور میں ہی قیام پذیر ہوں اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ میں نے اپنے والدین او ربیوی سے اعضاء عطیہ کرنے کے لئے باضابطہ اجازت لی ہے اور حلف نامے پر انکے انگوٹھوں کے نشانات اور دستخط لئے ہیں۔ اگر نواز شریف کو بیماری میں کسی بھی اعضاء کی ضرورت ہوئی تو میں عطیہ کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ میری نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر سے ملاقات بھی کرائی گئی ہے اور میں نے انہیں اعضاء عطیہ کرنے کا حلف نامہ پیش کردیا ہے۔

No comments: