News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

قرض کی ادائیگی کی دعا

برائے ادائیگی قرض |   قرض کی ادائیگی کی دعا

عشاء کی نماز سے فارغ ہو کر جب سونے کا ارادہ کرے تب باوضو چت لیٹ کر اپنے بستر پر آیت الکرسی 170 بار اول وآخر درودشریف گیارہ گیارہ بار پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ قرض ادا ہو جائے گا۔40 روز اس کو پڑھے۔

برائے ادائیگی قرض

عشاء کی نماز پڑھ کر اسی جگہ پر سورۃ النصر کو 41 بار 41 روز تک برابر پڑھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ قرض سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ مجرب و اکسیر ہے ۔ اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھیں۔

روزی میں برکت کیلئے نبوی ﷺ نسخہ

جو آدمی گھر میں داخل ہو کر سلام کرے چاہے گھر میں کوئی ہو یا نہ ہو پھر ایک مرتبہ درود شریف پڑھے اور ایک مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھے توروزی میں برکت پائے۔

اَلْمُعْطِیْ ھُوَ اللّٰہ کا سریع الاثر عمل 

جو شخص چاہے کہ روزی کی تنگی دور ہو اور رزق خوب فراخی سے نصیب ہو اسے چاہیے کہ پابندی کے ساتھ جمعہ کی نماز فرض کے بعد بحالت تشہد قبلہ رخ بیٹھے بیٹھے ستر بار توجہ کے ساتھ پڑھے اَلْمُعْطِیْ ھُوَاللّٰہ اول وآخرسات بار درود شریف

رزق میں اضافے کا وظیفہ 

روزانہ پانچ سو بار سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ پڑھیں روزی کے دروازے کھل جائیں گے۔ روایات سے ثابت ہے کہ اس کلمہ کی برکت سےا للہ تعالیٰ ساری مخلوق کو روزی عطا فرماتے ہیں۔

سورۃ الفلق کا لاجواب عمل 

جو شخص کثرت سے سورۃ الفلق پڑھے گا اس پر روزی ان شاء اللہ بارش کے قطروں کی طرح برسے گی۔ یقین اور توجہ شرط ہے۔

یا غنی یا معنی کا مجرب عمل 

فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گیارہ سومرتبہ یَا غَنِیُّ یَامُغْنِیْ پڑھیں روزی کا مسئلہ ان شاء اللہ حل ہوجائے گا۔ اول آخر طاق عدد میں درود شریف

No comments: