News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

Islamic Waqiat in Urdu | Hazrat Musa Ke Mojzat in Urdu

Islamic Waqiat in Urdu | Hazrat Musa Ke Mojzat in Urdu

عصا مارنے سے چشمے جاری ھو گئے
بنی اسرائیل کا اصل وطن ملک شام تھا لیکن حضرت یوسف علیہ السلام کے دور حکومت میں یہ لوگ مصر میں آکر آباد ہو گئے اورشام کے ملک پر عمالقہ کی قوم نے اپنی گرفت مضبوط کرلی اور اس پر قبضہ کرلیا۔ جو بدترین قسم  اور بہت برا کافر لوگ تھے۔جب اللہ تعالیٰ نے فرعون کو دریائے نیل میں غرق کر دیا  اور حضرت موسی علیہ السلام کو فرعون کے ظلم وستم سےنجات مل گئی۔
تو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ قوم عمالقہ سے جہاد کر کے ملک شام کو اُن کے قبضہ و تسلط سے آزاد کرائیں۔ چنانچہ آپ چھ لاکھ بنی اسرائیل کی فوج لے کر جہاد کے لئے روانہ ہو گئے مگر ملک شام کی حدود میں پہنچ کر بنی اسرائیل پر قوم عمالقہ کا ایسا خوف سوار ہو گیا کہ بنی اسرائیل ہمت ہار گئے اور جہاد سے منہ پھیر لیا۔ اس نافرمانی پر اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو یہ سزادی کہ یہ لوگ چالیس برس تک ” میدان تیہ میں بھٹکتے اور گھومتے پھرے اور اس میدان سے باہر نہ نکل سکے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی اُن لوگوں کے ساتھ میدانِ تیہ میں تشریف فرما تھے۔ جب اسرائیل کے لوگ اس  بغیرآباد اور بے آب میدان میں بھوک اور پیاس کی شدت سے بے چین ہوگئےتو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعاسے اللہ تبارک تعالیٰ نےاُن لوگوں کے کھانے کے لئے ” من وسلویٰ آسمان سے اُتارا۔ مین شہد کی طرح ایک قسم کا حلوہ تھا، اور سلوٹی بھنی ہوئی بٹیریں تھیں۔ اپناکھانا کھانے کے بعد پیاس کی وجہ سے جب یہ لوگ بےچین اور بے تاب ہونے گئےاور اپنی پیاس بجھانے کے لیےپانی مانگنے لگےتو پتھر پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنا عصے کو زور سے مار دیاتو بارہ چشمے اس پتھر سے فوراجاری ہوگئے۔اور بنی اسرائیل کے بارہ خاندان اپنے اپنے ایک چشمے سے پانی لے کر خود بھی پینے لگے اور اپنے جانوروں کو بھی پانی خوب پلانے لگے۔ یہ سلسلہ پورے چالیس سال تک چلتا رہا۔ یہ معجزہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عطا کیا تھا۔ جو پتھر پر عصا مارنے کی وجہ سے ظہور میں آیاتھا۔

 اس معجزہ اور واقعہ کو قرآن کریم نے بڑا خوبصورت انداز سے بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ 

ترجمہ کنز الایمان : اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے فرمایا اس پتھر پر اپنا عصا مار و فورا اس میں سے بارہ چشمے بہہ نکلے۔ ہر گروہ نے اپنا گھاٹ (چشمے کو)پہچان لیا۔

Islamic Waqiat in Urdu | Hazrat Musa Ke Mojzat in Urdu

No comments: