Bismillah Ki Fazilat in Urdu for Hajat and Maqasid
Is mazmon mein ham bismillah ki fazilat in urdu,bismillah ki fazilat in islam, bismillah ki fazilat pic ko makamal tor par bian kare gy take ap is par amal kar ke fadah hasal karen.
﷽ کی برکات bismillah ki fazilat
اللہ کے محبوب حضرت محمد ﷺ فرماتےہیں، جو مجھ پرایک بار درود بھیجے اللہ تعالیٰ اس پر دس باررحمت نازل فرمائےگا۔
ادھوراکام :what is bismillah in islam
سرکار مکہ مکرمہﷺ نے فرمایا، جو بھی اہم کام ﷽ کے ساتھ شروع نہیں کیاجاتا وہ ادھورارہ جاتاہے۔
بسم اللہ پڑھے جایئے: کھانے کھلانے، پینے پلانے ، رکھنےاٹھانے، دھونے پکانے، پڑھنے پڑھانے، چلنے(گاڑی وغیرہ ) چلانے ، اٹھنے اٹھانے، بیٹھنے بٹھانے، بتی جلانے، پنکھاچلانے، دسترخوان بچھانے بڑھانے ، بچھونا، بچھانے، دکان کھولنے بڑھانے ، تالاکھولنے لگانے، تیل ڈالنے عطر لگانے، بیان کرنے نعت شریف سنانے، جوتی پہننے ، عمامہ سجانے ، دوازہ کھولنے، بندفرمانے، العرض ہرجائز کام کے شروع میں جبکہ کوئی مانع شرعی نہ ہو بسم اللہ پڑھنے کی عادت بناکر اس کی برکتیں لوٹنا عین سعادت ہے۔
جنات سےاپنے سامان کو بچانے کا طریقہ :bismillah ki fazilat in islam
حضرت سیدنا صفوان بن سلیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں انسان کے سازوسامان اور ملبوسات کو جنات استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا تم میں سے جب کوئی شخص کپڑا پہننے کیلئے اٹھائے یا اتارکر رکھے تو بسم اللہ الرحمن الرحیم شریف پڑھ لیا کرے۔
اس کے لیے اللہ تعالیٰ کانام مہر ہے۔ یعنی بسم اللہ پڑھنے سے جنات ان کپڑوں کو استعمال نہیں کریں گے۔اسی طرح ہر چیز رکھتے اٹھاتے ﷽ پڑھنے کی عادت بنانی چاہیے۔ ان شاء اللہ شریر جنات کی دست برو سے حفاظت حاصل ہوگی۔
حضرت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جب ﷽ نازل ہوئی تو بادل مشرق کی سمت دوڑے، ہوائیں ساکن ہوگئیں ، سمندر جوش میں آگیا، چوپایوں نے غور سے سننے کیلئے اپنے کان لگادیئے اور شیطانوں کو آسمانوں سے پتھرمارے گئے اور اللہ عزوجل نے فرمایا مجھے میری عزت وجلال کی قسم جسے شئے پر ﷽ پڑھی گئی میں اس میں برکت دوں گا۔
ہر نیک کام بڑا ہو یا چھوٹا کرتے وقت اپنے خالق مالک حقیقی کانام لے کر و تاکہ اس کی برکت سے مشکلیں آسان ہوجائیں۔حدیث میں آیا ہے کہ کھانے کی ابتدا بھی ﷽ سے کی جائے اور اگر نہ پڑھی جائے تو شیطان کھانے میں شامل ہوجاتاہے اس لیے جب بھی یاد آئے یوں پڑھے بسم اللہ اولہ واخِرہ
اور روایات میں ہے کہ بسم اللہ پڑہنے سے شیطان کھانے سے علیحدہ ہوجاتا ہے اور کھانے کی برکت لوٹ آتی ہے۔
جب ﷽ نازل ہوئی تو ایک ابر شرق کی طرف روانہ ہوا۔ ہوائیں ٹھہر گئیں۔ دریا جوش میں آیا۔ جانوروں نے سننےکیلئے کان لگائے۔ آسمان سے شیاطین کو شعلے مارے گئے۔ اللہ تبارک وتعالی نے اپنی عزت وجلال کی قسم کھاکر فرمایا کہ بسم اللہ جس شے پر پڑھی جائے میں اس میں برکت عطا کروں گا۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نےارشاد فرمایا اے ابوہریرہ جب تم وضو کرنے لگو تو بسم اللہ پڑھا لیا کرو جب تک تم وضو سے فارغ ہوگے فرشتے تمہارے لیے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔
مسئلہ :۔ ﷽ مستقل ایک آیت ہے۔ مگر سورت فاتحہ یا کسی سورت کا جزو نہیں اسی لیے نماز میں بآواز نہ پڑھی جائے۔
تراویح میں جو ختم کیا جاتاہے اس میں ایک مرتبہ بسم اللہ بآواز ضرور پڑھی جائے تاکہ ایک آیت قرآن کی باقی نہ رہ جائے۔
قرآن کریم کی ہر سورت بسم اللہ سے شروع کی جاتی ہے سوائے سورت براءت کے۔ سورت نمل میں آتی سجدہ کے بعد جو بسم اللہ آتی ہے وہ مستقل آیت نہیں بلکہ جزو آیت ہے اس آیت کے ساتھ ضرور پڑھی جائے۔
حضرت امام اہل سنت عظیم البرکت محدث اعظم شاہ سیدابومحمد محمد سید دیدار علی شاہ صاحب رحمۃ اللہ نے اس حدیث کو اس طرح بیان فرمایا:
فضائل بسم اللہ :
حضرت شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ تفسیر عزیزی میں تحریر فرماتے ہیں کہ تمام علوم اللہ کی کتابوں کے قرآن کریم میں موجود ہیں اور تمام علوم قرآن سورۃ فاتحہ میں ہیں اورتمام علوم سورۃ کے بسم اللہ میں ہیں اور خلاصہ تمام علوم کا ب بسم اللہ میں ہے۔
اس کی برکت سے بلقیس نکاح میں آئیں اور پورا ملک حضرت سلیمان علیہ السلام کے قبضہ میں آگیا۔
حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں روم کے بادشاہ شاہ ہرقل نے خط لکھا جس میں درد سرکی شکایت تھی۔ آپ نے ﷽ لکھ کر ٹوپی میں رکھ دی جب وہ ٹوپی پہن کر بیٹھتا سردرد کافور ہوجاتاتھا۔
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے بسم اللہ پڑھ کر زہر پی لیا زہر نے اثر نہ کیا۔
حضور پاک صاحب لولاگ سیاح افلاک ﷺ نے فرمایا کہ سورۃ فاتحہ ہر مرض کی دوا ہے اس سورت کا ایک نام شافیہ اور ایک نام سورۃ الشفاء ہے اس لیے کہ یہ ہر مرض کےلیے شفاہے۔
مسند دارمی میں ہے کہ 100 مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے ا سکو اللہ تعالیٰ قبول فرماتاہے۔
بزرگوں نے فرمایا کہ فجر کے سنتوں اور فرض کے درمیاں میں 41 بار سورۃ فاتحہ پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے آرام ہوجاتاہے اور آنکھ کا درد بہت جلد اچھا ہو جاتاہے اور اگر اتنا پڑھ کر اپنا تھوک آنکھوں میں لگا دیا جائے تو بہت مفید ہے۔
تفسیر:bismillah ki fazilat urdu
بسم اللہ شریف میں تین نام اختیار کیے گئے ہیں۔ اللہ ، رحمن ، رحیم، ہرکام کے اندر مدد ان تین ناموں ہی سے حاصل کی جاتی ہے۔ اور ان اسماء کے اختیار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ہر کام خواہ دنیوی ہو یا اخروی تین ہی چیزوں پر موقوف ہے۔
اول: اس کے اسباب جمع کرنا یہ اسم اللہ کے تصرفات ہیں اس لیے کہ یہ اسم ذات ہے جس میں تمام صفات مضمرہیں۔
دوسرے: اس کام کی بقا ابتدا سے انتہا تک ہونا اور یہ اسم رحمن کے مقتضیات سے ہے کہ وہ رحیم وکریم اپنے بندوں کی مساعی رائیگاں نہیں فرماتا۔
تیسرے ہر کام کی ترتیب ضروری ہے تاکہ بالترتیب وہ کام انجام پذیر ہواور یہ اسم رحیم کے مقتضیات سے ہے کہ وہ رحیم وکریم اپنے بندوں کی محنت کو ضائع نہیں کرتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : بیشک اللہ تم میں سے کسی کا عمل بھی ضائع نہیں کرتا۔
bismillah ki fazilat pic
Labels:
Islam
No comments: