News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

Kala Jadu ka Tor Ilaj Wazifa Dua in Quran

 جن آسیب وغیرہ کا اثر ختم کرنے کےلیے قرآن پاک سے علاج
ذیل میں جن قرآنی آیات کو درج کیا ہے۔ وہ ہمارے خاندان میں شفاء لقرآن کے نام سے معروف ہیں ہمارے خاندان کے اکابر عملیات اور ادعیہ میں اس شفاء القرآن کا بہت اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ اور بچوں کو بچپن ہی سے یہ شفاء القرآن بہت اہتمام سے یاد کرانے کا دستور تھا۔ نقش وتعویزات کے مقابلہ میں آیات قرآنیہ اور دعائیں جو حدیث پاک میں وار ہوئی ہیں یقیناً بہت زیادہ مؤثر اور مفید ہیں۔ عملیات میں انہی چیزوں کا اہتمام کرناچاہیے۔ فخرالرسل ﷺ نے دینی اور یادنیاوی کوئی حاجت اور غرض ایسی نہیں چھوڑی جس کے لیے دعا کا طریقہ نہ تعلیم فرمایاہو۔ اسی طرح بعض مخصوص آیات کا مخصوص مقاصد کےلیے پڑھنا مشائخ کے تجربات سے ثابت ہے۔ یہ شفاء القرآن ، آسیب، سحر اور بعض دوسرے خطرات سے حفاظت کےلیے ایک مجرب عمل ہے۔ یہ آیات کسی قدر کمی بیشی کے ساتھ حصن حصین،القول الجمیل اور بہشتی زیور میں بھی لکھی ہیں۔
القول الجمیل میں حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں ۔ یہ آیات ہیں جو جادو کے اثر کو رفع کرتی ہیں۔ شیاطین ،چوروں، درندوں اور دیگر خونخوار جانوروں سے پنا ہ میں رکھتی ہیں۔اگر کسی پر آسیب کا شبہ ہو تو آیات ذیل لکھ کر مریض کے گلے میں ڈال دیں اور پانی پر دم کرکے مریض پر چھڑک دیں۔ اور اگر گھر میں اثر ہو تو ان کو پانی پر پڑھ کر گھر کے چاروں گوشوں پر چھڑک دیں۔ یہ بات بھی قابل لحاظ ہے کہ عملیات اور دعاؤں میں زیادہ دخل پڑھنے والے کی توجہ اور یکسوئی کو ہوتاہے۔ جتنی توجہ اور عقیدت سے دعاپڑھی جائے گی اتنی ہی مؤثر ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اس کے پاک کلام میں بڑی برکت ہے۔اگر کسی شخص پر جن آسیب وغیرہ کا اثر ہوجائے تو اسے سامنے بٹھا کر مذکورہ ذیل گیارہ آیات تین سورتیں پڑھ کر دم کرے۔

No comments: