زیتون کا تیل ، فائدے ایسے کہ زندگی بھر یاد رکھیں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر ہر صبح آپ ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل اور ایک عدد لیموں کے رس کو مکس کرکے پئیں گے تو آپ کے جسم میں درج ذیل تبدیلیاں ہوگی اور آپ اس کی افادیت کی وجہ سے ساری عمر یہ مشروب ہر صبح پینے لگیں گے۔ زہریلے مادوں کا اخراج: اس مشروب کی وجہ سے آپ کے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج ہوگااور آپ خود کو طاقتور محسوس کریں گے۔اس میں موجود انٹی آکسیڈٖینٹس کی وجہ سے آپ کے جسم میں ریڈیکلز کم ہوں گے اور آپ ما مدافعتی نظام بہتر ہوگا جس سے
خطرناک بیماریاں آپ سے دور رہیں گی۔
قبض کشاء: جن لوگوں کو قبض کا مسئلہ درپیش ہوانہیں چاہیے کہ یہ نسخہ ضرور آزمائیں۔اس کی وجہ سے مقعد میں موجود فاسد مادے تیزی سے نکلیں گے اور آپ کو قبض کا مسئلہ دور ہوگا۔مزید برآں اس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر ہوگا اور آپ صحت مند ہوجائیں گے۔ جگر اور لبلبے کی کارکردگی میں بہتری: ہر صبح یہ مشروب خالی پیٹ پینے سے آپ کے لبلبے کوتقویت ملے گی اور ساتھ ہی اس میں پتھری کا عمل رک جائے گا۔ناشتے سے ایک گھنٹہ قبل لیموں کا رس ، زیتون کا تیل اورنیم گرم پانی مکس کریں اور ہر صبح پینے سے آپ کا جگر اور لبلبہ مضبوط ہوں گے۔دل کے امراض: فیٹی ایسڈز کیو جہ سے برے کولیسٹرول میں بہتری آتی ہے اور دل کی شریانیں مضبوط ہوتی ہیں۔ اس مشروب کی وجہ سے آپ کا نظام خون بہتر طریقے سے کام کرے گا اور آپ دل کے امراض سے محفوظ رہ سکیں گے۔
Labels:
Health
No comments: