News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

اب پی ٹی آئی کے کارکنان بھی حکومت کی رخصتی کی دعائیں مانگ رہے ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

 لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق صوبائی وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ جس قدر ان تین سالوں میں تبدیلی سرکار نے نئے پاکستان کے نام پر مہنگائی کی ہے اس کے بعد تو اب پی ٹی آئی کے کارکنان بھی اس جماعت کی حکومت کی رخصتی کی دعائیں مانگ رہے ہیں انہوں نے لفظ تبدیلی عوام کے لیئے ایک ڈروانا لفظ بنا کر رکھ دیا ہے انہوں نے محض حکومت میں آنے کے لیئے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیلواڑ کیا اور ان کو ریاست مدینہ کے خواب دکھا کر عوام کو جو سہولیات میسر تھیں وہ بھی ان سے چھین لی ہیں۔

وہ اپنے حلقہ کے لوگوں سے گفتگو کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ اصل دور حکومت تو پیپلز پارٹی کا ہی تھا جس میں ہر بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا تھا ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کیا تھا اور تبدیلی سرکار نے ان سے اضافہ بھی چھین لیا اور الٹا عوام کو مہنگائی میں ایک ہزار فیصد اضافہ کرکے دیا ،انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی عوام نے اس حکومت کو رخصت کرنے کے لیئے بلاول بھٹو زرداری جیسے عظیم عوامی لیڈر کا ساتھ نہ دیا تو پھر نام نہاد تبدیلی والے ان کو بھوک اور افلاس سے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرنے پر مجبور کردیں گے جس کی ہم اس حکومت کو ہرگز بھی اجازت نہیں دیں گے۔

No comments: