News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

جنوبی پنجاب سے کئی اہم سیاسی رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہبا شریف کے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران کئی رہنمائوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کے دوروں کے دوران خانیوال ، ملتان ، راجن پور، مظفر گڑھ میں شاندار استقبال کیا گیا ۔ خانیوال سے سابق ایم پی اے جمیل شاہ نے متعلقہ حلقے کے ایم این اے افتخار نذیر کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ 

ملتان سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین دفعہ ایم پی اے بننے والے اسحاق بُچہ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ، اسحاق بُچہ 1988, 1993 اور 2002 میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رہے ہیں جبکہ ملتان سے بریگیڈیئر (ر) قیصر مہے نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔راجن پور سے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ مظفر گڑھ سے پی پی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی نے ن لیگ پر اعتماد کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

No comments: