News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

کرس گیل نے ناروا سلوک کے باعث آئی پی ایل کو خیرباد کہا،کیون پیٹرسن کا تہلکہ خیز انکشاف

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ کرس گیل نے اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی وجہ سے انڈین پریمئیر لگ چھوڑ ی ہے ۔ کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ابوظہبی میں راجستھان رائلز کے خلاف جس دن کنگز الیون پنجاب کا میچ تھا اور اس دن کرس گیل کی سالگرہ تھی انہیں اپنی 42سالگرہ کے موقع پر بھی کھیلنے کا موقع نہیں فراہم کیا اور ٹیم سے باہر بٹھائے رکھا جس کے بعد کرس گیل دلبرداشتہ ہو گئے

 اور انڈین پریمیئر لیگ چھوڑ دی ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں یہ بھی محسوس کیا ہے کہ کنگز الیون خود بھی ان سے جان چھڑانا چاہتی تھی اس سے پہلے انہیں ٹیم سے نکالا جاتا وہ خود ہی لیگ چھوڑ کر چلے گئے ۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے دستبردار ہوگئے تھے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل نے آئی پی ایل کے بائیو سیکیور ببل کو چھوڑ دیا ہے۔خیال رہے کہ وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنے ہیں جس سے وہ یقینی طور پر اْکتا گئے ہیں۔کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اور خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے فریش رکھنا چاہتے ہیں اس لیے بائیو سیکیور ببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔

No comments: