News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

جام کمال وہاں جا کر منت کروجنہوں نے وزیر اعلیٰ بنایا، حافظ حمداللہ

 سوراب (آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جام کمال وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے ادھر اْدھر بھاگ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کبھی قدوس بزنجو تو کبھی صالح بھوتانی سے مل رہے ہیں۔ سوراب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت وہی بچا سکتے ہیں جنہوں نے پہلے نواب زہری کی حکومت گرائی تھی، جام صاحب ادھر اْدھر نہیں جا ئو وہاں جا ئو جنہوں نے وزیر اعلیٰ بنایا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی پارٹی بنی مسلم لیگ (ن) کے ووٹر پر بی اے پی کا لیبل لگادیا گیا، جام صاحب یہ وہی لوگ ہیں جب آپ ان کے ساتھ تھے تو ثناء اللہ کو گرایا، یہ مکافات عمل ہے آج وہی لوگ آپ کو گرارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جام کمال ان کی منت کرو کہ ایک سال باقی ہے آج کے بعد فرماں بردار بن کر کام کروں گا، میری تو شہریت ختم کر کے سبق سکھایا گیا تھا۔

No comments: