News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے والوں پر اضافی ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

 پشاور(آن لائن)ایف بی آر نے انکم ٹیکس سے رجسٹرڈ نہ ہونے والے اکاونٹنس ، وکلاء ، ڈاکٹروں ، انجینئرز ، آرکٹیٹکس، آئی ٹی ماہرین ، ٹویٹرز ، ٹرینرز ، بیوٹیشنز، سمیت 10پروفیشنل اور گھروں میں بیٹھ کر خدمات فراہم کرنے والے سروس پر دو ائیڈرز کے 600سے لیکر 10ہزار روپے تک ماہانہ بجلی بلوں کے ساتھ نارمل ود ہو لڈنگ ٹیکس کے علاوہ 80روپے سے لیکر 650روپے اضافی ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بل 10ہزارزائد ہونے کی صورت میں مزید 17فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا ۔ 

ایف بی آرذرائع کے مطابق 600روپے ماہانہ بل کی صورت میں 80روپے ، 800روپے ماہانہ بل کی صورت میں 100روپے ، 1ہزار روپے ماہانہ بل کی صورت میں 160روپے ، 1500روپے ماہانہ بل کی صورت میں 300روپے ، 3ہزار روپے ماہانہ بل کی صورت میں 350روپے ، 4ہزار 500روپے ماہانہ بل کی صورت میں 450روپے ، 6ہزار روپے ماہانہ بل کی صورت میں 500روپے ، 10ہزار روپے ماہانہ بل کی صورت میں 650روپے اور 10ہزار روپے سے زائد ماہانہ بل کی صورت میں اسی تناسب سے اضافی ایڈوانس انکم ٹیکس لیا جائے گا۔ بیس ہزار روپے ماہانہ بل پر 7فیصد ، 30ہزار روپے مانہ بل پر 10فیصد ، 40ہزار روپے ماہانہ بل پر 12فیصد ، 50ہزار روپے ماہانہ بل پر 15فیصد اور پچاس ہزار روپے سے زائد ماہانہ بل پر 17فیصد اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔

No comments: