News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

نیشنل ٹی 20 کپ: آج کتنے میچ کھیلے جائیں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سلسلے میں چھٹے روزکتنے میچ کھیلے جائیں گے ؟تفصیلات سامنے آگئیں،شائقین کرکٹ انتہائی پرجوش ہوگئے۔ آج ٹورنامنٹ کے چھٹے روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ دوپہر تین بجے ناردرن اور سینٹرل پنجاب کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ شام 7:30 بجے سندھ اور خیبرپختونخوا کے درمیان ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ اپنے تینوں افتتاحی میچز جیتنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ ناردرن، سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چار چار پوائنٹس ہیں۔یاد رہے کہ بلوچستان نے صرف ایک میچ جیتا ہے جبکہ سدرن پنجاب کو اپنے چاروں افتتاحی میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

No comments: