News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیئے،وجہ کیابنی ؟ جانیں

 گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک)پاکستانیوں کیلئے ایک اور تشویشناک خبر آگئی ،پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیئے،وجہ کیابنی ؟ جانیں ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تمام پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے۔ہنزہ اور چلاس سمیت مختلف مقامات پر پیٹرول نہ ملنے سے سیاح پھنس گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک جہانگیر نے الزام عائدکیا ہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سےگلگت بلتستان کے پیٹرول پمپس مالکان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ملک جہانگیر نے مطالبہ کیا ہےکہ بلاجواز تنگ کرنےکا سلسلہ بند کیاجائے۔ دوسری جانب پیٹرول پمپس بند ہونےاور پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی پرگلگت بلتستان کےمختلف اضلاع میں موجود سیاحوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

No comments: