News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

صائمہ کے دوبارہ جوکر بن کر کھلونے بیچنے پر پنجاب حکومت کا ردعمل

 لاہور(نیوز ڈیسک )کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں صائمہ سرور نامی ایک لڑکی جوکر کا روپ دھار کر کھلونے بیچ رہی تھی، اس لڑکی نے بتایا کہ اسکے والد فوت ہوگئے ہیں، ماں بیمار ہے جس کی وجہ سے وہ یہ کام کرنے پر مجبور ہے۔اس خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں کھلونے بیچتی ہوں تو لوگ مجھے تنگ کرتے ہیں، کبھی کھلونے چھین کرلے جاکر دور پھینک دیتے ہیں، کبھی ہوس بھری نطروں سے دیکھتے ہیں۔اس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور لڑکی کی 50 ہزار روپے مالی مدد کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور اسکے گھر پہنچے، اسے 50 ہزار کا چیک اور سول ڈنفنس میں نوکری کا لیٹر دیا۔

لیکن کچھ دن بعد اس لڑکی نے دوبارہ کھلونے بیچنا شروع کردئیے۔ جب اس لڑکی سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو 50 ہزار روپیہ دیا ہے کیا میں اس کی فوٹوکاپیاں کروالوں؟ 50 ہزار سے کتنا عرصہ گزارا کروں؟اس لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ خدارا آپ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ،مجھے تماشا بنا دیا گیا ہے، اے نبی تیری امت نے بہت ستایا ، اب میری کال کوئی نہیں سنتا ہے۔مجھے محض قطرے پلانے کی نوکری دی گئی ہے۔یہ جاب مجھے سُوٹ نہیں کرتی۔اس پر پنجاب حکومت کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہرمشوانی نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے مالی امداد کے ساتھ صائمہ سرور کو سول ڈیفنس میں نوکری کا لیٹر بھی جاری کیا (جس پر شاید انہوں نے جوائننگ نہیں دی) ۔۔اظہر مشوانی نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ انکی والدہ کےسرکاری خرچےپر علاج کے لیےمیڈیکل بورڈ کی تشکیل بھی کی گئی۔اس موقع پر اظہر مشوانی نے ایک اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی شئیر کیا جس کے مطابق اسے سول ڈیفنس میں ڈیلی ویجز پر نوکری دی گئی ہے ۔جبکہ دوسری جانب صائمہ کا کہنا ہے کہ اسے قطرے پلانے والی نوکری دی گئی ہے۔ اس لئے اس نے جوائن نہیں کیا۔

No comments: