News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

کہا تھا مون سون کا آخری سسٹم برس چکا مگر اصل گیم تو اب شروع ہونے والی ہے جناب ، پاکستان مسلسل 7روز تک طوفانی بارشیں ، سیلاب کا خدشہ

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کہا تھا مون سون کا آخری سسٹم برس چکا مگر اصل گیم تو اب شروع ہونے والی ہے جناب ، پاکستان مسلسل 7روز تک طوفانی بارشیں ، سیلاب کا خدشہ ۔۔۔ اگلے 7 دنوں کیلئے پاکستان بھر کی پیشگوئی ۔شمال میں پوسٹ مون سون کی گرج چمک کیساتھ تیز بارش متوقع ہے۔بعض مقامات پر ہفتے بھر میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان، ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقیبلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔خلیج بنگال میں ہوا کا ایک کم دباؤ تشکیل پا سکتا ہے جو کہ وسطی بھارت پر موجود ہوگا۔ 

اسکے سبب بڑے پیمانے پر نمی والی ہوائیں بالائی پاکستان میں داخل ہونگی جو کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں انتہائی تیز بارشوں کا سبب بیں گی۔ اس ہی طرح ستمبر کے آخری ہفتے کے درمیان راجھستان پر ایک اور ہوا کا کم دباؤ تشکیل پائے گا جس کے سبب پشاور اور گلگت بلتستان سمیت شمال میں دوبارہ تیز سے انتہائی شدید بارشیں متوقع ہیں۔ پنجاب اور آزاد کشمیر: 25 سے 27 ستمبر کے درمیان کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، میرپور، مظفرآباد اور سرگودھا ڈویژن میں گرج چمک کے طوفان 4 سے 6 مرتبہ رواں ہفتے متاثر کر سکتے ہیں۔ 

فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان 3 سے 5 مرتبہ متاثر کر سکتے ہیں۔ گرج چمک اور طوفانی بارش کے دوران گھروں کے اندر رہیں کیونکہ آسمانی بجلی گرنے اور سیلاب کی صورت میں جان بھی جا سکتی ہے! اس دوران سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں باالخصوص انتہائی شدید بارش کے امکانات ہیں، جہاں ای سی ایم ماڈل کے مطابق رواں ہفتے بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال رونما ہونے کا اندیشہ بھی ہے

No comments: