News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

رونا دھونا بند ہونا چاہیے، ٹیم نہیں آئی تو کوئی قیامت نہیں آگئی، گورنر پنجاب

 لاہور(ویب ڈیسک )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نیوزی لینڈاور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے منسوخ ہونے کے فوائد گنوادیے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں ادارہ بیت السلام کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

اس دوران ان کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نہیں کھیلی تو کون سا طوفان آ گیا؟ جب کوئی ٹیم آتی ہے تاجربرادری روتی ہے، معیشت کا نقصان ہوتاہے۔ان کا کہنا تھاکہ رونا دھونا بند ہونا چاہیے، ٹیم نہیں آئی تو کوئی قیامت نہیں آگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ منسوخ کیا تھا اور اس کے بعد انگلش ٹیم نے بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

No comments: