News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبا کی پروموشن پالیسی جاری کر دی۔ فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نویں اور دسویں کےلازمی مضامین میں نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ملیں گے، گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین میں بھی نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر بھی دیے جائیں گے جب کہ فیل ہونے والے تمام طلبہ کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا جائے گا، پریکٹیکل والے مضامین میں طلبہ کو 50 فیصد نمبر دیے جائیں گے اور پریکٹیکل مضامین میں باقی 50 فیصد نمبر تھیوری کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

No comments: