News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

ڈرنا ہے نہ گھبرانا، جم کے کھیلنا،وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو کارنر ٹائیگرز کا لقب دے دیا

 اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو کارنر ٹائیگرز کا لقب د یتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی آخری دم تک لڑتا رہتا ہے اور ہار نہیں مانتا، کھلاڑیوں کو میدان میں کندھے اٹھا کے رکھنے چاہئیں،شیروں کی طرح کھیلنا ہے ، وزیراعظم نے ٹیم کو گھبرانا نہیں کا بھی مشورہ دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے اپنا کرکٹ کا تجربہ شیئر کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کا مورال اور اعتماد کی حوصلہ افزائی کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تقریباہر کھلاڑی کے ساتھ الگ الگ گفتگو کی ۔
وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کو میدان میں کندھے اٹھا کے رکھنے کا کہا، وزیراعظم نے کھلاڑیوںسے گفتگو میں کہا کہ جب کھلاڑیوں کے کندھے گرے ہوئے دیکھتے ہیں تو بہت برا تاثر جاتا ہے۔ انکا کہناتھا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن آخری گیند تک ہار نہیں ماننی چاہیے۔کھلاڑیوں کو جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے، ذرائعمخالف کھلاڑی کو آٹ کرنے پر زیادہ مناسب خوشی منانی چاہیے، کھلاڑی آخری دم تک لڑتا رہتا ہے اور ہار نہیں مانتا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ٹیم کو کارنر ٹائیگرز کا لقب دے دیا اور کہا کہ کارنر ٹائیگرز کی طرح آپ لوگوں نے پرفارمنس دینی ہے، 92 کپ کی طرح ،وزیراعظم نے کپتان بابر اعظم کو بھی عمران خان کی خاص ہدایات کیں اور کہا آپ نے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرنا ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور شیروں کی طرح کھیلنا ہے۔وزیراعظم نے ٹیم کو گھبرانا نہیں کا بھی مشورہ دے ڈالا۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا ملاقات کے حوالے سے کہناتھا کہ وزیراعظم نے بھارت کے خلاف میچ کے حوالہ سے کہا کہ خوف کے بغیر جارحانہ کرکٹ کھیلیں ۔ وزیراعظم نے بھارت کے خلاف میچ کے حوالہ سے کہا کہ چانسز سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔ سلیکشن میں وزیراعظم نے رشتہ داری کی بجائے میر ٹ کی تلقین کی ہے۔وزیر اعظم نے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ چیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹیم نے کو بتایا کہ عمران خان کی زیر قیادت بھارت کیخلاف 22 میں سے 21 میچز جیتے۔ وزیراعظم عمران خان نے بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا سیاسی یتیموں نے غیر ملکی دورے منسوخ ہونے پر مذاق اڑایا۔ پاکستان سے کسی نے مودی کو فون نہیں کیا جو اس نے اٹھایا نہ ہو۔کیا کوئی شرم رکھنے والا پاکستانی یہ طعنہ دیگا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستانی وزیراعظم کا فون نہیں اٹھاتا۔نواز شریف کا بیان انتہائی شرمناک ہے۔قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، سینیٹر فیصل جاوید اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ شریک تھے ۔ ملاقات کا آغاز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعارف سے ہوا۔وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں سے اپنے کرکٹ کیرئیر کے تجربات شیئر کئے ۔وزیر اعظم نے کہا اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں۔

No comments: