News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

کورونا ویکسین کراؤ یا جیل کی ہوا کھاؤ⁠، ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی

 سکھر(این این آئی)کورونا ویکسین کراؤ یا جیل کی ہوا کھاؤ، ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف سکھر پولیس حرکت میں آگئی ، شہرکے شاپنگ سینٹر ، ہوٹلوں اور شاہرائوں پر چھاپے ،متعدد شہری گرفتار ، سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے جیل جائیں گے،ایس ایس پی سکھر، تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح سکھر میں بھی حکومت سندھ کے سخت احکامات کے بعد کورونا ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف سکھر پولیس ایکشن میں آ گئی ہے
 گذشتہ روز سکھر پولیس نے شہر کے مختلف شاپنگ سینٹرز ہوٹلوں اور شاہراہوں چھاپے مارے اور متعدد شہریوں کو ویکسین نہ کرانے پر گرفتارکر لیا گیاہے ، کاروائی کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ کرانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیجا جائے گا سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے جیل جائیں گے، چھاپوں اور کاروائیوں کے دوران لوگوں کے ویکسین کارڈ چیک کیے جا رہے ہیں، احکامات پر سکھر پولیس نے آج سے چیکنگ شروع کردی ہے انہوں نے ویکسین کرانے والوں شہریوں کو ویکسین کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایات جبکہ ویکسین نہ کرانے والوں سے اپیل کی ہے وہ جلد از جلد ویکسین کرالیں تاکہ انہیں قانونی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

No comments: