News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

ملازمت پر صرف کونسی خواتین آسکتی ہیں ؟ طالبان نے مشروط اجازت دے دی

 اسلام آباد (این این آئی)افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیے گئے نئے اعلان کے مطابق کابل میں صرف ایسی خواتین کو کام پر آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کے کام مرد متبادل کے طور پر نہیں کرسکتے۔امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کی ایک رپورٹ کے مطابق، کابل کے قائم مقام میئر حمداللہ نعمانی نے حال ہی میں اعلان کیا کہ کابل میں خواتین کو صرف ایسے کاموں پر جانے کی اجازت دی گئی ہے کو کام مرد حضرات نہیں کرسکتے۔
حمد اللہ نعمانی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہم نے خواتین کو وقت پر اپنی ملازمتوں پر آنے کی اجازت دی بعد ازاں امارت اسلامیہ نے فیصلہ کیا کہ کچھ عرصے کے لیے خواتین کو ملازمتوں سے روک دینا چاہیے۔قائم مقام میئر حمد اللہ نعمانی کے مطابق، پھر ہماری جانب سے ایسی خواتین کو کام کرنے کی اجازت دی گئی جن کی ہمیں ضرورت تھی، میرا مطلب ہے کہ وہ کام جو مرد نہیں کرسکتے یا جو کام مردوں کے نہیں مثال کے طور پر بازاروں میں خواتین کے عوامی بیت الخلاء کی صفائی وغیرہ۔انھوں نے کہا کہ خواتین کا کام مرد کریں گے جب تک ملک میں حالات نارمل نہیں ہوجاتے ہم نے خواتین کو گھر میں رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

No comments: