News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

مستعفی ہونے کے باوجود زلفی بخاری کا نام وزارت اوورسیز کی ویب سائٹ پرموجود

 اسلام آ باد (مانیٹرنگ دیسک )وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کےمستعفی ہونے کے باوجودوزارت اوورسیزکی ویب سائٹ پراُن کانام موجودہےجبکہ زلفی بخاری 19روزقبل راولپنڈی رنگ روڈ تحقیقاتی کمیشن میں مبینہ طورپرملوث ہونے کی بات سامنےآنےپرمستعفی ہوگئےتھے۔ 
قومی موقر نامے جنگ کے مطابق اُنہوں نےکہاتھاکہ وہ تحقیقات مکمل ہونےتک اس عہدے سےاپنے آپ کو الگ کرتے ہیں جبکہ کچھ روزقبل ہی وہ خصوصی طیارے میں چند دوستوں کے ہمراہ دوبئی چلےگئے تھے جہاں سےاب تک وہ واپس نہیں آئے۔ اُن کا موقف تھا کہ وہ دوستوں کےساتھ چھٹیاں منانے دبئی آئے ہیں۔واضح رہے کہ رنگ روڈ سکینڈل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو لے ڈوبا، زلفی بخاری استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے تھے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئےتھے، انہوں نے اپنے آپ کو رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے پیش کر دیاتھا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ میرے وزیراعظم کہتے ہیں کہ کسی شخص کا اگر کسی انکوائری میں نام آ جائے، چاہے وہ غلط ہو یا صحیح، اسے اپنا نام کلیئر ہو جانے تک اپنے عوامی عہدے سے علیحدہ ہو جانا چاہیے، لہذا رنگ روڈ منصوبے میں مجھ پر لگنے والے الزام کی وجہ سے میں اپنا نام کلیئر ہونے تک عہدے سے استعفیٰ دے کر مثال قائم کرنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا رنگ روڈ یا رئیل اسٹیٹ کے کسی اور جاری منصوبے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس بار انکوائری اہل افراد کی جانب سے ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ میں جوڈیشل انکوائری کی حمایت کرتا ہوں۔

No comments: