Dua e Akasha pdf Wazifa, Benefits, Fazilat with Urdu Translation
![dua e akasha pdf, dua e hajat, dua e akasha download, dua e akasha in english, ahad nama, dua e akasha read online](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiGLAlCaOdnRM7t44M9IwIBZGMQCIzazoqusicQHq9zDIUiF-Eeg40P4BBP5mlYy0YGAvHXfdPPqjgxIcMkvJ64yzjTXPOx09fc2V2VhLKVAWVN7Ecnsj7FtzPLdM_ZpDijtVkUYEZFP4K_/s3200/dua+e+akasha.jpg)
یہ دعا صوفیاء اکرام کا خصوصی وظیفہ ہے کیونکہ اس کو پڑھنے والا شیطانی حربوں اور وسوسوں سے محفوظ ہوجاتاہے اور اسی حفاظت کی بناء پر اسے دعائے عکاشہ کہا جاتاہے عکاشہ کا مطلب مکڑی کاجال ہے کیونکہ شیطان ہرلحاظ سے انسان کوپھنسانے کےلیے جال بچھاتاہے تاکہ اس سے غطیاں کروا کر اللہ کی راہ سے گمراہ کردےمگر دعائے عکاشہ پڑھنے سے شیطان کے تمام حربے اورحملے پسپا ہوجاتے ہیں اس دعا کی سب سے مؤثر تاثیر یہ ہے کہ اسے پڑھنے سے گناہوں کی مغفرت ہوتی ہے۔ ایمان میں استقامت پیدا ہوتی ہے۔ سچی توبہ کی توفیق ملتی ہے کیونکہ دعائے عکاشہ پڑھنے سے توبہ بہت جلد قبول ہوجاتی ہے۔ پڑھنے والے کے دل میں ایسی رقت پیدا ہوجاتی ہے کہ وہ ہر طرح کے گناہوں سے اللہ کے حضور معافی طلب کرتاہے اور جو بندہ دعائے عکاشہ کو روزانہ پڑھے گا وہ اس کی خیروبرکت سے اللہ کا خاص بندہ بن جائے گا۔
یہ دعا بگڑے ہوئے کاموں کےلیے بھی بہت اکسیر ہے لہذا اگرکوئی کام نہ ہوتا ہو تو اسے چاہئے کہ چند بندے اکٹھے کرے اور اس دعا کو 111 مرتبہ پڑھائے اوریہ عمل سات روز تک مسلسل کرے انشاءاللہ اس کا رکا ہو اکام یک دم ہوجائےگا۔
No comments: