News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

Darood Akbar | Durood e Akbar

 دروداکبر ایک معروف درود شریف ہے جسے اکثر لوگ پڑھتے ہیں۔ اسے درود اکبر اس لیے کہاجاتاہے کہ اس میں حضور نبی کریم ﷺ کی تمام صفات جمیلہ کا ذکر بڑے جامع انداز میں بیان کیاگیاہے اور یہ درود طویل ہونے کی نسبت سے اکبر کہلاتاہے۔ اس درود کے آغاز میں لفظ اندا اکثر استعمال کیاگیا ہے۔ اس لیے جو شخص اس درود پاک کو نماز فجر سے پہلے یا بعد میں ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو اس کے دل میں نبی کریم ﷺ کی بے پناہ محبت پیدا ہوجائےگی۔ آخر زیارت النبی ﷺ سے مشرف ہوگا اور اگر پھر پڑھائی کی تعداد میں اضافہ کردے تو اس کی ملاقات بنفس نفیس حضور نبی کریم ﷺ کی روح مبارک سےہوگی۔ یہ درود دراصل عاشقان رسول ﷺ کے دلی جذبات کا ترجمان ہے۔ اس لیے اسے پڑھنے والا سعادت دارین سے مالا مال ہوجاتا ہے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص یہ چاہےدربار رسالت میں مقبول بندہ بن جائے اور اس کی ذات سے دوسروں کو فائدہ پہنچے تواسے چاہئے کہ درود شریف کا عامل بن جائے پھر جس کام کی طرف بھی توجہ کرے گا تو وہ ہوتا چلا جائے گا۔ عامل بننے کیلئے ضروری ہے کہ چالیس رات خلوت میں بیٹھ کر اس درود پاک کو روزانہ 21 مرتبہ پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ اس کے دل کی ہر جائز خواہش پوری ہوگی۔
دل کی صفائی کیلئے بعد نماز عشاء ایک بار یہ درود پاک پڑھنا بہت مؤثر ہے۔ بیماری سے شفاء کیلئے بھی یہ درود بہت اچھا ہے۔ آسیب اور دفع بلیات کیلئے سات بار پڑھ کر پانی پر پھونک مار کر آسیب زدہ کو پلادیں تو آسیب دفع ہوجائے گا اور اگر کسی مقام پر جنات کا اثر ہو تو اس مقام پر روزانہ 41 دن تک ایک مرتبہ یہ درود پڑھیں جنات بھاگ جائیں گے۔ ظالم حاکم کے ظلم سے بچنے کیلئے گیارہ رات تک اسے مسلسل ایک مرتبہ پڑھیں انشاءاللہ تعالیٰ بہتر صورتحال پیدا ہوجائےگی۔ اس درود میں غلبہ کے اثرات بھی بہت ہیں۔ اس درود پڑھنے والے پر کوئی غالب نہ ہوگا۔ بعد نماز فجر روزانہ ایک بار پڑھنے سے اضافہ رزق ہوتاہے اور جو شخص بعد نماز عشاء اس درود پاک کو تین مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے گا تو اس کے سارے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ اکثر بزرگان سلف رحمۃ اللہ علیہ نے کتب وظائف میں بروایت صحیحہ لکھا ہے کہ جو شخص اس درود پاک کا وظیفہ کرے اللہ تعالیٰ اس کا نامہ اعمال لکھنے والے فرشتوں کو اس کے بارے میں حکم دیتا ہے کہ اس درود شریف کے ہر ایک حرف کے عوض ایک حج اورایک عمرہ کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں لکھیں اور باری تعالیٰ اس کی طرف 360بار نظر رحمت فرمائے گا اور دیکھ لے گا اور جب وہ مرے گا تو تمام ملائکہ زمینوں آسمانوں عرش وکرسی کے اس کے جنازہ پر آئیں گے اور قیامت تک فرشتے اس کی قبر پر آیا کریں گے اور اس کے واسطے اللہ سے بخشش مانگا کریں گے۔
طریقہ رکوٰۃ درود اکبر بزرگان سلف رحمۃ اللہ علیہم اجمعین نے یوں تحریر فرمایا ہے کہ جمعرات کی رت کو شروع کرے۔ لباس پاک وصاف اور سفید پہنے اور خوشبو بھی لگائے اور پاک وصاف جگہ پر بکمال ادب واحترام دورکعت نماز نفل ادا کرے اور پھر تین دفعہ یہ درود شریف پڑھے اور ہدیہ بحضور نبی کریم ﷺ کرے اور صدق دل واخلاص نیت سے زیارت جمال بے مثال حضور محبوب خدا ﷺ کی حق تعالیٰ کی ذات کریمہ سے آروزو کرے اوروہی سورہے۔ متواتر گیارہ راتیں اسی طرح وظیفہ کرے زکوٰۃ ادا ہوجائےگی اور حق تعالیٰ جل شانہ زیارت آنحضور نبی کریم ﷺ سے مشرف فرمائے گا۔ ایام زکوٰۃ میں نماز پنجگانہ کی پابندی لازماً کرے اور اس کے بعد روزانہ نماز فجر یا نماز عشاء کے بعد ایک دفعہ پڑھتا رہے۔ دیدار حبیب حق سے بھی مشرف ہوتا رہے گا اور دینی اور دینوی نعمتوں اور سعادتوں سے مالا مال ہوگا۔

No comments: