News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

Khatta Dhokla Recipe In Urdu


 کھٹا ڈھوکلا اجزاء:
ہری مرچوں------------------ 20عدد
ہلدی-------------------------- ایک چٹکی
نمک------------------------- ایک چٹکی
سوجی------------------------ 250گرام
دہی--------------------------- 250گرام
مونگ کی دال----------------- 1کھانے کا چمچہ
تیل---------------------------- 2کھانے کے چمچے
فروٹ سالٹ------------------- 1کھانے کا چمچہ
تیل---------------------------- 3سے 4کھانے کے چمچے
رائی دانہ---------------------- 1کھانے کا چمچہ
زیرہ-------------------------- ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچ--------------------- 3-4سلائس ہری مرچ
کری پتہ----------------------- 2عدد
تِل---------------------------- ۱یک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
کسی بھی اسٹیل کی تھالی کو ایک چائے کا چمچہ تیل سے گریس کریں۔اسٹیمر کو 2گلاس پانی ڈال کر چولہے پر اُبال لیں۔20عدد ہری مرچوںکو درمیان سے 2حصوں میں کرکے فرائی کریں۔جب اچھی طرح کرسپی ہوجائیں تو چٹکی بھر ہلدی اور نمک چھڑکیں۔ایک باﺅل میں سوجی،دہی، مونگ کی دال اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کرمکس کرکے 15منٹ تک چھوڑ دیں۔پھر اس میں دو کھانے کے چمچے تیل اور 1کھانے کا چمچہ فروٹ سالٹ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔پہلے سے گریس تھالی میں مکسچر ڈال کر اسٹیمر میں رکھیںاور 15منٹ اسٹیم کرکے چولہا بند کردیں۔اس کے بعد ٹرے باہر نکال لیں۔ایک پین میں 3سے 4کھانے کے چمچے تیل ڈالیں۔پھر اس میں 1کھانے کا چمچہ رائی دانہ، 1کھانے کا چمچہ زیرہ،3-4عددسلائس ہری مرچ، 2اسٹکس کری پتہ اور1کھانے کا چمچہ تِل کا بگھار بنائیں۔اب ڈھوکلے کو بگھار لگا کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ہرا دھنیا اور پسی لال مرچ سے گارنش کریں۔تلی ہوئی مرچوں اور کوکونٹ چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

No comments: