ملک بھر میں1لاکھ98ہزار واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہم ،جانتے ہیں صرف ایک سال میں کتنے یونٹس دئیے گئے؟
اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 1لاکھ98ہزار واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہم کی جار ہی ہے ۔ سینٹر فدا محمد کی زیرصدارت سینٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا ۔کمیٹی میں واپڈا ملازمین اور افسران کو دی جانیوالی مفت بجلی پر بریفنگ دی گئی ۔کمیٹی نے گرمیوں میں بجلی کی ہونیوالی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے چھوٹے ملازمین کو دی جانیوالی بجلی فی ملازم 500 روپے کو بڑھانے کی سفارش کردی۔
کمیٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ ایک لاکھ 98 ہزار واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہم کی جارہی ہے،جن میں 16 ہزار افسران ایک لاکھ 81 ہزار آفیشلز شامل ہیں ،ملازمین کو ایک سال میں 40 کروڑ یونٹس مفت بجلی فراہم کی گئی ،مفت فراہم کی جانیوالی بجلی کی مالیت 5 ارب 25 کروڑ روپے ہے ۔

Labels:
Urdu News
No comments: