News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

آزادی مارچ ، بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے شرکاء کیلئے کس ’خاص‘ چیز کا انتظام کرنے کا اعلان کر دیا

 لاہور( این این آئی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے استقبال کیلئے ضلع ساہیوال سے اسلام آباد تک 12 استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق استقبالیہ کیمپوں میں ہزاروں کی تعداد میں جیالے آزادی مارچ کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کا پہلا استقبالی کیمپ ساہیوال جی ٹی روڈ پاکپتن چوک ،دوسرا اوکاڑہ بائی پاس ، تیسرا بائی پاس پتوکی ،چوتھا ٹھوکر نیاز بیگ ،پانچواں شاہدرہ، کوٹ شہاب دین مین جی ٹی ،چھٹا فیروز والا امامیہ کالونی ،ساتواں ،شیرانوالا باغ گوجرانوالہ ،آٹھواں گجرات دریائے چناب پل پر،نوواں دریائے جہلم کے پل پر ،دسواں کیمپ گوجر خاں جی ٹی روڈ ،گیارہواں ٹی چوک روات اور12 واں استقبالیہ کیمپ راولپنڈی فیض آباد پر لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیالے پارٹی پرچموں اور فلیکسز کے ساتھ مارچ کے شرکا ء کا استقبال کریں گے۔

No comments: