News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

مولانا فضل الرحمن کا سب سے بڑا سرپرائز،ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ حکومت ہر صورت نئے انتخابات کرانے کیلئے مجبور ہوجائے گی


 اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہوگااوراسکی مدت بھی زیادہ نہیں ہوگی۔اتنا احتجاج کرینگے جس دوران ہمارے کارکن تھک نہ جائیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اسمبلیوں سے تمام اپوزیشن کے اجتماعی استعفے دینے کی تجویز زیر غور ہے مگر ہم اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ مناسب وقت پر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے شروع دن سے تسلیم نہیں کیا۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ گرفتاری یا نظر بندی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کو گرفتار کیا گیا تو جوابی منصوبے تیار ہیں۔

No comments: