News Insight

[News%20Insight]grids]

Cricket Schedule

[CricketSchedule][bsummary]

T20 World Cup

[T20%20World%20Cup]][bleft]

IPL 2024

[IPL][twocolumns]

ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

000000
ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی، پنجاب میں 23 سے 29 اپریل تک تیز بارشوں اور طوفان کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ 24 اپریل کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں چلے گا۔ 24 سے 27 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

25 سے 29 اپریل تک خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک اور چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
24 سے 27 اپریل تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کو بارش کا امکان ہے۔

دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں 26 سے 29 اپریل تک شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔

No comments: