News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

Islamic Waqiat In Urdu | Bara Hazar Yahudi Bandar Ho Gaye

Islamic Waqiat In Urdu | Bara Hazar Yahudi Bandar Ho Gaye

Islamic Waqiat In Urdu | Bara Hazar Yahudi Bandar Ho Gaye

باره ہزار یہودی بندر ہو گئے
بیان کیا جاتاہےکہ حضرت داؤد علیہ السلام کی قوم کے ستر ہزار لوگ تھے جو عقبہ کے پاس سمندر کے کنارے ایک ایلہ نامی گاؤں کے اندر رہتے تھے۔اور یہ لوگ بہت بڑی فراخی اور خوشحالی کی زندگی بسر کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کا اس طرح امتحان لیا کہ سنیچر کے دن پچھلی کا شکار اُن لوگوں پر حرام فرمادیا اور ہفتے کے باقی دنوں میں شکار حلال فرما دیا مگر اس طرح اُن لوگوں کو آزمائش میں مبتلا فرمادیا کہ سینچر کے دن بے شمار مچھلیاں آتی تھیں اور دوسرے دنوں میں نہیں آتی تھیں تو شیطان نے اُن لوگوں کو یہ حیلہ بتا دیا کہ سمندر سے کچھ نالیاں نکال کر خشکی میں چند حوض بنالو اور مچھلیاں جب سنیچر کے دن نالیوں کے راستے خوض میں داخل ہوجائیں تو ان نالیوں کا منہ اچھی طرح بند کردو۔ اس روز شکار نہ کرنا بلکہ دوسرے روز بہت آسانی کے ساتھ ان مچھلیوں کو بہت آسانی کے ساتھ پکڑلو۔

Islamic Waqiat In Urdu | Bara Hazar Yahudi Bandar Ho Gaye

اُن لوگوں کو یہ شیطانی حیلہ بازی پسند آ گئی اور اُن لوگوں نے یہ نہیں سوچا کہ جب مچھلیاں نالیوں اور حوضوں میں مقید ہوگئیں تو یہی اُن کا شکار ہو گیا۔ تو سنیچر ہی کے دن شکار کرنا پایا گیا جو اُن کے لئے حرام تھا۔ اس موقع پر ان یہودیوں کے تین گروہ ہو گئے۔ 
1۔کچھ لوگ ایسے تھے جو شکار کے اس شیطانی حیلہ سے منع کرتے رہے اور ناراض و بیزارہو کر شکار سے باز رہے۔
2۔اور ان لوگوں میں کچھ لوگ نے ان کام کو دل سے برا جانا اور خاموشی اختیار کی۔دوسرے لوگ کو منع نہ کیابلکہ جو لوگ منع کرتے تھے ان کو کہتے کہ تم لوگ ان لوگوں کیوں واعظ ونصیحت کیوں کرتے ہو۔جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ ہلاک کرے گا اور سخت ترین سزا دے گا۔
3۔ ان لوگوں میں کچھ لوگ ایسے سرکش اور نافرمان لوگ تھے ۔ جنہوں اعلانیہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کی ۔سنیچر کے دن شیطان کی چال کو مان کر شکار شروع کرلیا اور مچھلیوں کاکھانا شروع کر لیا اور ان کی فروخت بھی شروع کردی۔جب نافرمانوں نے منع کرنے کے باوجود شکار کر لیا تو منع کرنے والی جماعت نے کہا کہ  ان لوگ سے کہا کہ ہم لوگ اب ان معصیت والوں سے کوئی میل ملاپ نہیں رکھیں گے۔ چنانچہ ان لوگوں نے گاؤں کو تقسیم کردیا۔گاؤں کے درمیان میں ایک دیوار بنادی۔اور آمد و رفت کا ایک الگ دروازہ بھی بنالیا۔ حضرت داؤد علیہ السلام نے غضب ناک ہو کر شکار کرنے والوں پر لعنت فرمادی۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ ایک دن خطا کاروں میں سے کوئی باہر نہیں نکلا ۔ تو ان لوگوں کو دیکھنے کے واسطے کچھ لوگ دیواروں پر چڑھ گئے تو ان لوگوں نے کیا دیکھ کہ سب لوگ بندروں کی صورت میں مسخ ہو چکے ہیں۔پھر ان مجروموں کا دروازہ کھول لوگ اندر داخل ہونا شروع ہوگئے۔

Islamic Waqiat In Urdu | Bara Hazar Yahudi Bandar Ho Gaye

تو وہ بندر اپنے رشتہ داروں کو پہچانتے تھے اور ان کے پاس آکر ان کے کپڑوں کو سونگھتے تھے اور زاروز ار روتے تھے، مگر لوگ اُن بندر بن جانے والوں کو نہیں پہچانتے تھے۔ اُن بندر بن جانے والوں کی تعداد بارہ ہزار تھی ۔ یہ سب تین دن تک زندہ رہے اور اس درمیان میں کچھ بھی کھالی نہ سکے بلکہ یوں ہی بھوکے پیاسے سب کے سب ہلاک ہو گئے ۔ شکار سے منع کرنے والا گروہ ہلاکت سے سلامت رہا۔ اور صحیح قول یہ ہے کہ دل سے برا جان کر
خاموش رہنے والوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے ہلاکت سے بچالیا۔
اس واقعہ کا اجمالی بیان تو سورہ بقرہ کی اس آیت میں ہےترجمه کنز الایمان اور بے شک ضرور تمہیں معلوم ہے تم میں کے وہ جنہوں نے ہفتہ میں سرکشی (نافرمانی )کی تو ہم (اللہ) نے ان(لوگ) سے فرمایا کہ ہو جاؤ بندر دھتکارے(راندے ) ہوئے۔
اور مفصل واقعہ سورہ اعراف میں ہے جس کا ترجمہ یہ ہے: اور ان سے حال پوچھو اس بستی کا کہ دریا کنارے تھی۔ جب وہ لوگ ہفتے کے دن کے بارےمیں حد سے تجاوز کرگئے۔مچھلیاں پانی میں تیرتی ہوئی ان لوگوں کے سامنے آئیں۔ اور ہفتے کے علاوہ نوں میں وہ آتیں تھی۔اس طریقے سے ہم ان لوگ کو آزمایا کرتے تھے ان کی نافرمانی کے سبب۔ ان لوگوں میں سے ایک گروہ نے یہ کہا۔ان لوگوں تم لوگ کیوں نصحت کرتے ہو۔جن لوگوں اللہ تعالیٰ ہلاک کرنے والا ہےاور ان لوگوں کو سخت ترین عذاب دینے والا ہے۔بول تم اپنے رب باری تعالیٰ کے دربارہ میں معذرت کرو اور شاید کہ انہیں لوگ کو ڈرہو۔ پھر جب ان لوگوں نے بھلادیا نصیحت کوجو اللہ تعالی نے ان لوگوں کو کی تھی ۔ ہم نے بچالئے وہ جو برائی سے منع کرتے تھے۔ اور ظالموں کو بُرے عذاب میں پکڑا بدلہ ان کی نافرمانی کا۔ پھر جب انہوں نے ممانعت کے حکم
سے سرکشی کی ہم نے ان سے فرمایا ہو جاؤ بندرد تکارے ہوئے۔

Islamic Waqiat In Urdu | Bara Hazar Yahudi Bandar Ho Gaye

درس هدایت: معلوم ہوا کہ شیطانی حیلہ بازیوں میں پڑ کر اللہ تعالیٰ کے احکام کی نافرمانیوں کا انجام کتنا برا اور کس قدر خطر ناک ہوتا ہے۔ اور خدا کے نبی جن بد نصیبوں پر لعنت فرمادیں وہ کیسے ہولناک عذاب الہی میں گرفتار ہو کر دنیا سے نیست و نابود ہو کر عذاب نار میں گرفتار ہو جاتےہیں اور دونوں جہاں میں ذلیل وخوار ہو جاتے ہیں۔ (نعوذ بالله منه)
 اصحاب ایکہ کے اس دل ہلا دینے والے واقعہ میں ہر مسلمان کے لئے بہت بڑی عبرتوں اور نصیحتوں کا سامان ہے۔ کاش! اس واقعہ سے مسلمانوں کے قلوب میں خوف خداوندی کی لہر رنڈیوں میں بھٹکنے سے پیدا ہو جائے اور وہ اللہ و رسول ( عز وجل و ﷺ کی نافرمانیوں کی پگڈنڈ منہ موڑ کر صراط مستقیم کی شاہراہ پر چل پڑیں اور دونوں جہانوں کی سر بلندیوں سے سرفراز ہو کر اعزاز واکرام کی سلطنت کے تاجدار بن جائیں۔

No comments: