News Insight

[News%20Insight]grids]

Health

[Health][bsummary]

News

[Urdu%20News]][bleft]

Health

[Health][twocolumns]

Ramzan Mubarak Kareem ki Fazilat Hadees in Urdu

Ramzan Mubarak Kareem ki Fazilat Hadees in Urdu

Ramzan Mubarak Kareem ki Fazilat Hadees in Urdu
 اے ایمان والو! تم پر روزہ فرض کیا گیا جیسا ان پر فرض ہوا تھاجو تم سے پہلے ہوئے، تاکہ تم گناہوں سے بچو چند دنوں کا۔ پھر تم میں جوکوئی بیمار ہو یا سفرکرہار ہو، وہ اور دنوں میںروزوں کی گنتی پوری کرلے اور جوروزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتے، وہ فدیہ ادا کریں۔ ایک مسکین کاپیٹ بھر کر کھانا پھر جو زیادہ مسکینوں کو کھانا کھلائے تو زیادہ بھلائی کا کام ہیں کرے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے اور روزہ رکھنا تمہارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو۔ ماہ رمضان جس میں قرآن اتارا گیا۔ لوگوں کی ہدایت کواور ہدایت اور حق وباطل میں جدائی بیان کرنے کیلئے تو تم میں جوکوئی یہ مہینہ پائے تو اس کا روزہ رکھے اور جو بیمار یا سفر میں ہو دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرلے۔ اللہ تمہارے ساتھ آسانی کا ارادہ کرتا ہے۔ سختی کا ارادہ نہیں فرماتا اور تمہیں چاہیے کہ گنتی پوری کرواور اللہ کی بڑائی بولو، کہ اس نے تمہیں ہدایت کی اور اس امید پرکہ اس کے شکر گزار ہوجاؤ۔

Ramzan Mubarak Kareem ki Fazilat Hadees in Urdu

 اور اے محبوب ﷺ! جب میرے بندے تم سے میرے بارے میں سوال کریں تو میں نزدیک ہوں، دعا کرنے والے کی دعا سنتا ہوں، جب وہ مجھے پکارے تو انہیں چاہیے کہ میری بات قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں، اس امید پرکہ راہ پائیں۔ تمہارے لیے روزہ کی رات میں عورتوں سے جماع حلال کیا گیا ، وہ تمہارے لیے لباس ہیں اور تم ان کے لیے لباس ۔ اللہ کومعلوم ہےکہ تم اپنی جانوں پر خیانت کرتے ہو تو تمہاری توبہ قبول کی اور تم سے معاف فرمایا تواب ان سے جماع کرو اور اسے چاہو جواللہ نے تمہارے لیے لکھا اور کھاؤ اور پیو اس وقت تک کہ فجر کا سپید ڈوراسیاہ ڈورےسے ممتاز ہوجائے پھر رات تک روزہ پورا کرو اور ان سے جماع نہ کرو اس حال میں کہ تم مسجدوں میں معتکف ہو۔ یہ اللہ کی حدیں ہیں، ان کے قریب نہ جاؤ۔ اللہ اپنی نشانیاں یو ہیں بیان فرماتا ہے کہ کہیں وہ بچیں۔

Ramzan Mubarak Kareem ki Fazilat Hadees in Urdu

روزہ بہت عمدہ عبادت ہے۔ اس کی فضیلت میں حدیثیں آئیں۔ ان میںسے بعض ذکر کی جاتی ہیں۔ 1۔ صحیح بخاری وصحیح مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ، حضور اقدس ﷺ فرماتے ہیں: جب رمضان آتا ہے، آسمان کے وروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ایک روایت میں ہے کہ جنت کے دروازے کھول دیے جاتےہیں۔ایک روایت میں ہے۔ کہ رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور شیاطین زنجیروں میں جکڑدیے جاتے ہیں۔اور امام احمد وترمذی وابن ماجہ کی روایت میں ہے جب ماہ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جن قید کرلیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں تو ان میں سے کوئی دروازہ کھولانہیں جاتا اورجنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں تو ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور منادی پکارتا ہے۔ اے خیر طلب کرنے والے!پوری طاقت اور قوت سے متوجہ ہو اوراے شر اور بری چیزوں اور برائی کو چاہنے والے!بازرہ اور کچھ لوگ جہنم سے آزاد ہوتے ہیں اور یہ ہر رات میں ہوتاہے۔

Ramzan Mubarak Kareem ki Fazilat Hadees in Urdu

امام احمد ونسائی کی روایت انہیں سے ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا : رمضان آیا، یہ برکت کا مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے روزے تم پر فرض کیے، اس میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور سرکش شیطانوں کے طوق ڈال دیے جاتے ہیں اور رمضان کے مہینہ میں ایک رات ایسی آتی ہے جو ہزار مہینوں سے بہت بہترہوتی ہے۔ جو رمضان کے مہینہ میں اس رات کی بھلائی حاصل کرنےسے محروم رہا ۔ وہ بیشک بے حد محروم انسان ہے۔

No comments: